Maktaba Wahhabi

533 - 924
آپ کا وجودِ گرامی جماعت کے لیے قابلِ فخرہے اور ایک بات یہ کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں ، لیکن اظہار اس لیے نہیں کرتا کہ محبت کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں اور وہ میں ادا نہیں کر سکتا۔ خاک سار ابو سلمان ۴؍ د سمبر ۱۹۹۴ء 10۔حضرت صو فی محمد عبداﷲ رحمہ اللہ کا نادر مکتوب: حضرت صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ ولی کامل اورمستجاب الدعوات بزرگ تھے۔ ان کی تمام زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، انگریزکے خلاف جہاد اور کتاب و سنت کے پرچار میں گزری۔ آپ کے احوالِ زیست نہایت ہی حیران کن ہیں ۔ ان کی قبولیتِ دعا کے واقعات غرباء اور مساکین کے ساتھ ایثار، سخاوت اور ہمدردی کے متعلق پڑھ کر قرونِ اولیٰ کے متقی اہلِ اسلام کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے حضرت صوفی صاحب رحمہ اللہ کے احوال و آثار پر تاریخی نوعیت کی کتاب ’’صوفی محمد عبداللہ، حالات، خدمات، آثار‘‘ لکھی ہے، جس کے ۴۸۵ صفحات ہیں ۔ یہ کتاب مکتبہ سلفیہ لاہور نے شائع کی ہے۔ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے اس میں حضرت صوفی صاحب رحمہ اللہ کا اپنے نام ایک نادر و نایاب مکتوب بھی درج کیا ہے، جو کچھ اس طرح سے ہے: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسو لہ الکر یم بخدمت جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔ اما بعد۔ عر صہ بیس سال بعد میرا جانا مجاہد آباد ہوا تو وہاں کی جماعت نے میرے ذمے کام لگایا کہ ہمارے گاؤں میں مڈل سکول ہے، جس کی عمارت عر صہ چار سال سے مکمل ہے، لیکن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ دوسرا کام یہ کہ یہاں ڈاک خانہ نہیں ہے۔ ان دونوں کے کاغذات محکموں میں جا چکے ہیں ۔۔۔ آپ دونوں محکموں کے افسروں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ برائے مہربانی فوری کوشش کریں ، تاکہ جلد از جلد سب سے پہلے آپ کی معر فت منظوری کا پیغام حاصل ہو۔ جماعت اور میں دعا سے یاد کریں گے۔ وہ دعا جو دل کی گہرائیوں سے ہو۔(ماموں کانجن میں )مدرسے کی جگہ کا بھی جھگڑا چل رہا ہے۔ اس میں بھی تعاون فرما ئیں ۔۔۔۔ مذکورہ کام ضرور سر انجام دیں ۔(مڈل سکول اور ڈاک خانہ)دونوں کاموں کا تعلق چک نمبر ۴۹، ایم مجاہد آباد، تحصیل لودھراں ضلع ملتان سے ہے۔ [1]اور حضرت مولانا فضل الٰہی
Flag Counter