Maktaba Wahhabi

540 - 924
دعا ہے اللہ ربّ العزت آپ کو مزید خدمتِ دین کی توفیق بخشے۔ آمین والسلام عبدالکریم السلفی الدمام [1] 16۔مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ(کویت)کا مکتوب: فضیلۃ الشیخ مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ ، جماعتِ اہلِ حدیث پاکستان میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ آپ جمعیت احیاء التراث الاسلامی کویت کی مرکزی شخصیت اور دار ابی الطیب گوجرانوالہ کے بانی ہیں ۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ جن دنوں ’’تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی رحمہ اللہ ‘‘لکھ رہے تھے تو انہی ایام میں مولانا عارف جاوید صاحب نے انھیں ایک خط لکھا، جس میں مولانا قلعوی رحمہ اللہ کے نام حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کے مکتوب گرامی اور اجازۂ حدیث کی وضاحت کی گئی ہے۔ مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’یہ خط مولانا عارف جاوید محمدی کا ہے جو انھوں نے مجھے مرکز دعوۃ الجالیات(کویت)سے ۲۳؍ اپریل ۲۰۱۰ء کو ارسال فرمایا۔ مولانا عارف جاوید محمدی کو بزرگانِ دین کے حالات، ان کی دینی خدمات اور ان کے خطوط اور ان کی اسناد سے بے حد دلچسپی ہے۔ لکھتے ہیں : حضرت محترمی و مخدومی مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب دامت برکا تکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ خیریت طرفین مطلوب۔ حضرت مولانا غلام رسول قلعوی علیہ الرحمہ کے نام حضرت میاں صاحب کا مکتوب گرامی اور اجازہ میں نے حضرت مولانا علیہ الرحمہ کی بخاری شریف کے آخر میں دیکھا ہے۔ اس کے ساتھ مولانا عبدالغنی مجددی کا اجازہ بھی تھا، جو مجھ سے کہیں گم ہو گیا ہے۔ بخاری شریف کا یہ نسخہ مکتبہ دار الدعوۃ السلفیہ(لاہور)میں حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف علیہ الرحمہ کی لائبریری میں موجود تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ مولانا غلام رسول رحمہما اللہ کے مکاتیب کی اس مطبوعہ کتاب سے فوٹو کاپی کرائی گئی تھی، جو ان کے حالات میں ان کے فرزند گرامی مولانا عبدالقادر نے ’’سوانح حیات حضرت مولانا غلام رسول رحمہ اللہ ‘‘کے نام سے لکھی ہے اور مولانا ابو الکلام احمد دہلوی سے ان کا ترجمہ کروایا گیاہے۔ حضرت مولانا(ابو الکلام احمد)کا خط بھی ساتھ ارسال خدمت ہے۔ مولانا ابو الکلام احمد صاحب دہلی رہتے ہیں ۔ استاذ الاساتذہ ہیں اور پرانے بزرگوں میں سے ہیں ۔ حضرت مولانا غلام رسول صاحب رحمہ اللہ کی چند تحریرات بھی ارسالِ خدمت ہیں ۔ بھائی سعید احمد صاحب،
Flag Counter