Maktaba Wahhabi

567 - 924
بارے میں آپ کی کتاب عن قریب شائع ہو رہی ہے۔ امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ اخلاص کیش محمد اسحاق بھٹی ۱۷؍ جون ۲۰۱۵ء 5۔مولانا محمد عالم مختار حق مرحوم(لاہور)کے نام: مکتوب الیہ حضرت مرحوم کے پرانے دوست اور نہایت ہی علمی شخصیت تھے۔ لاہور میں ان کا کتب خانہ(جو اب ان کے صاحبزادے جناب محبوب عالم کے زیرِ نگیں ہے)اہلِ علم و فکر کے لیے مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔ مولانا محمد عالم صاحب مرحوم کا تعارف معاصرین کے باب میں کرایا گیا ہے۔ اب دیکھئے ان کے نام بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا والا نامہ: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مکرمی و محترمی جناب محمد عالم مختار حق صاحب! زید مجدکم السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاۃ! مولانا غلام رسول(ساکن قلعہ میہاں سنگھ ضلع گوجرانوالہ)۱۲۹۱ھ(۱۸۷۵ء)کو فوت ہوئے۔ ۱۸۵۷ء میں میاں سید نذیر حسین رحمہ اللہ سے صحیح بخاری پڑھی اور گرفتار بھی ہوئے۔ سید میر صاحب رحمہ اللہ(کو ٹھا والے)اور مولانا سید عبداللہ غزنوی رحمہ اللہ کے مرید تھے۔ ان کے حالات میں نے تقریباً لکھ لیے ہیں ۔ اس زمانے میں تحریری سلسلہ زیادہ تر فارسی زبان میں چلتا تھا۔ اﷲ کا شکر ہے، یہ مرحلہ بہت حد تک طے ہو گیا۔ یہ کام کرتے کرتے میں تھک گیا ہوں ۔ مہربانی فرما کر آپ میری مدد کیجیے۔ صفحہ ۲۲، ۲۳، ۲۴، پر مولانا غلام رسول رحمہ اللہ کے جدِ امجد حافظ نظام الدین خادم رحمہ اللہ کے اشعار ہیں ۔ صفحہ ۹۰ پر مولانا غلام رسول رحمہ اللہ کے فارسی اشعار میں مولانا سید عبداللہ غزنوی رحمہ اللہ کے نام دو خط ہیں ۔ ۱۲۸۸ء میں مولانا مرحوم نے حج کیا۔ صفحہ ۱۶۶، ۱۶۷ پر اس سلسلے میں ان کی دو فارسی نظمیں ہیں ۔ ایک بیت اﷲ شریف کے سامنے کھڑے ہو کر پڑھی اور ایک مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ طیبہ پر حاضر ہو کر پڑھی۔ ان تمام اشعار کا اُردو ترجمہ فرما دیجیے۔ معلوم ہوتا ہے اشعار میں کتابت یا پروف خوانی کی غلطیاں بھی ہیں ۔ یہ بھی درست کر دیں ۔ کاغذات سعید احمد کے ہاتھ پیشِ خدمت ہیں ۔ جب آپ فرمائیں ، یہ دوبارہ حاضر ہو کر وصول کر لے گا۔
Flag Counter