Maktaba Wahhabi

575 - 924
آپ ماشاء اﷲ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے ہیں ۔ اس فقیر کے لیے وہاں اﷲ تعالیٰ سے ضرور دعا فرمائیے گا کہ وہ قادرِ مطلق دنیا میں بھی حسنہ عطا فرمائے اور آخرت میں بھی۔ ربنا آتنا في الدنیا حسنۃ و في الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار۔ امید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے۔ اخلاص کیش محمد اسحاق بھٹی ۱۶؍ ستمبر ۲۰۰۹ء 11۔جناب محمد سعید(وساویوالہ)کے نام: مورخِ اسلام حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے حلقۂ اثر میں جو ممتاز ادیب اور شاعر شامل رہے، ان میں جناب محمد سعید(وساویوالہ)کا نام اوپر اوپر نظر آتا ہے۔ ان کے نام بھٹی صاحب کا حسب ِ ذیل خط بہت ہی معلوماتی نکات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس کی توضیحات مکتوب الیہ کے قلم سے مکتوب درج کرنے کے بعد ملاحظہ فرمائیں ۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم برادرِ عزیز محمد سعید صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ! مکتوب گرامی ملا، بہت بہت شکریہ۔ آپ نے میرے بھائی کی تعزیت کی، اس پر آپ کا ممنونِ احسان ہوں ۔ بھائی کی وفات پر مجھے بے حد صدمہ پہنچا۔ طبیعت ابھی تک مغموم ہے، لیکن وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے۔ آپ نے چند سوالات کیے ہیں ، ان کے جواب مندرجہ ذیل ہیں : (۱)۔ سید میر شاہ پنجابی شاعر کے متعلق میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ ان کا نام میں نے آپ سے پہلی دفعہ سنا ہے۔ ممکن ہے مولا بخش کشتہ یاعبدالغفور قریشی نے اپنی کتابوں میں ان کے بارے میں کچھ لکھا ہو۔ ان کی کتابیں پنجابی شاعروں اور ادیبوں کے حالات پر مشتمل ہیں ، لیکن میرے پاس نہیں ہیں ۔ میرا خیال ہے آپ اس سلسلے میں مولانا محمد ابراہیم خلیل جامع مسجد اہلِ حدیث حجرہ شاہ مقیم سے رجوع کریں ۔ انھیں پنجابی شعراء سے دلچسپی ہے، وہ آپ کو بتا دیں گے۔ ان شاء اللّٰہ ۔ (۲)۔ شورش کے متعلق آپ کا خواب ان سے آپ کے دلی تعلق کا انعکاس ہے۔ ان کے بیٹوں سے میرے مراسم نہیں ہیں ۔ ’’چٹان‘‘ روزنامہ نہیں ، ہفت روزہ تھا، جو شورش کی وفات کے بعد بند ہو گیا تھا۔ (۳)۔ ڈاکٹر خالد غزنوی رحمہ اللہ کے نانا وہی حکیم نور الدین بھیروی تھے، جو مرزائیوں کے پہلے خلیفہ تھے۔ غزنویوں میں
Flag Counter