Maktaba Wahhabi

698 - 924
اللہ تعالیٰ کی کروڑ ہا رحمتیں ان کی لحد پر نازل ہوتی رہیں ، ان کی پھوار سدا وہاں پڑتی رہے، جنت الفردوس ان کا ماویٰ ومسکن ہو اور انبیا و صلحا کی معیت ان کا مقدر بنے۔ آمین (ماہنامہ ’’المنبر‘‘ فیصل آباد۔ جلد: ۶۲، شمارہ: ۳؍ جنوری۲۰۱۶ء۔ ربیع الاوّل ۱۴۳۷) 8۔ماہنامہ ’’الحرمین‘‘ کراچی: ممتاز جماعتی مورخ و ادیب مولانا محمداسحاق بھٹی وفات پا گئے! ۱۰؍ ربیع الاوّل، ۲۲؍ دسمبر بروز منگل ممتاز اہلِ حدیث، مورخ و ادیب، درجنوں کتابوں کے مصنف اور ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے بانی رکن و سابق ایڈیٹر مولانا محمداسحاق بھٹی ۹۱ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون! مرحوم کی نمازِ جنازہ ناصر باغ میں ادا کی گئی۔ پہلی نمازِ جنازہ ڈاکٹر حماد لکھوی حفظاللہ ، اور رش کے باعث دوسری نمازِ جنازہ جماعۃ الدعوۃ کے راہنما قاری عبدالماجد سلفی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ کے تمام انتظامات جماعۃ الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے انجام دیے۔ جنازے میں استاذ الاساتذہ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ اور بہت سے جید علمائے کرام اور قائدین سمیت سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ ان کی تیسری نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈھیسیاں جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید حفظہ اللہ نے مولانا محمد اسحاق بھٹی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جماعت کا ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ اللہ ان کی جماعتی خدمات اور حسنات کو قبول فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ (ماہنامہ ’’الحرمین‘‘ کراچی۔ جنوری ۲۰۱۶ء۔ ربیع الاوّل ۱۴۳۷ھ۔ جلد: ۸۔ شمارہ: ۱) 9۔ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘ فیصل آباد: مورخِ اسلام مولانا محمد اسحاق بھٹی جوارِ رحمت میں ! تمام ملی، دینی، علمی اور عوامی حلقوں میں یہ خبر حزن و ملال کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ مورخِ اسلام ممتاز ادیب و قلم کار مولانا محمد اسحاق بھٹی مختصر علالت کے بعد ۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۵ء کو رحلت فرما گئے۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون! آپ کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اسی دن آپ کی پہلی نمازِ جنازہ ناصر باغ لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی نے پڑھائی، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علما اور عوام الناس کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوسری نمازِ جنازہ عشا کے بعد آپ کے آبائی گاؤں (چک ۵۳ گ، ب)منصور پور(ڈھیسیاں جڑانوالہ)میں
Flag Counter