Maktaba Wahhabi

706 - 924
مولانا عبدالرحمان سلفی اور دیگر مرکزی علما و ممبرانِ شوریٰ نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے پسماندگان سے دلی تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اہلِ حدیث جماعت کا یہ خلا پُر فرما دے۔ وما ذٰلک علی اللّٰہ بعزیز۔ اللہم اغفرلہ وارحمہ واعزہ من عذاب القبر وعذاب النار۔ ۲۵؍ دسمبر کو بعد نمازِ جمعہ حضرت الامیر مولانا عبدالرحمان سلفی نے جامعہ مسجد محمدی ہربنس روڈ کراچی میں مولانا محمداسحاق بھٹی کی نمازِ جنازہ غائبانہ پڑھائی، جس میں کثیر تعداد میں احباب و خواتین نے شرکت کی۔ (شعبہ نشر و اشاعت مرکزی دار الامارات، کراچی۔ ماخوذ: پندرہ روزہ ’’صحیفہ اہلِ حدیث‘‘ کراچی) 4۔ادارہ تفہیم الاسلام احمد پور شرقیہ کا تعزیتی اجلاس بر وفات مورخِ اسلام، محسن اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ: جماعت اہلِ حدیث کو یہ انتہائی افسوسناک اطلاع مل چکی ہے کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے عظیم راہنما، ممتاز ادیب اور درجنوں کتابوں کے مصنف، ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور کے مربی و رکنِ مجلسِ ادارت، مورخِ اسلام، محسنِ اہلِ حدیث، ذہبیِ دوراں مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۵ء بروز منگل کو ۹۱ برس کی طویل عمر پانے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ آپ کی وفات پر ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کا ایک نمایندہ بھرپور تعزیتی اجلاس ۲۵؍ دسمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عصر دفتر ’’تفہیم الاسلام‘‘ توحید منزل محلہ رحمان آباد(شکاری)احمدپورشرقیہ میں مولانا ابو طلحہ ضیاء حفیظ اللہ خان عزیز حفظہ اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی اراکینِ ادارہ، جناب الیاس فاروقی، مولانا نوید اللہ خان عزیز، جناب حاجی عبدالرشید، جناب حاجی حسن محمود، جناب شاکر ملک، ڈاکٹر محمد ارشد کمبوہ، جناب محمد ارشد قریشی، جناب محمد ندیم راجپوت، مولانا حامد فاروقی، مولانا حافظ محمد عزیر سلفی(ابن شیخ مولانا عبدالرزاق سلفی عنایت پوری رحمہ اللہ )لالہ حاجی محمد صدیق، جناب محمد سلیمان فاروقی، جناب محمد یوسف فاروقی، جناب محمد اسماعیل فاروقی، ڈاکٹر عبدالغنی، سید عبداللہ شاہ انصرؔ، مولانا قاری ابوہریرہ فاروقی، میاں عبدالرزاق ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اشفاق گوندل(دنیاپور)، محمدارشدبدر(حاصل پور)، چوہدری محمد مشتاق(ہیڈراجکاں )، مولانا عبدالرحیم اظہر(ڈیرہ غازی خان)، مولانا عبدالمنان شورش(ڈیرہ غازی خان)، مولانا محمد یاسین شادؔ(ملتان)، مولانا عبدالقیوم ظہیر(لاہور)، حاجی عبدالعزیز(راولپنڈی)، مولانا اقدس الٰہی(لاہور)، و دیگر حضرات نے کسی نہ کسی طور پر اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ بعض بیرونی حضرات کانفرنس کال کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے اور اپنے تاثرات و جذبات کا اظہار کیا۔ صدر اجلاس مولانا حفیظ اللہ خان عزیز حفظہ اللہ نے کہا: مولانا محمداسحاق بھٹی رحمہ اللہ اس آخری دور کے علمائے حدیث میں ایک خاص امتیازی خصوصیت کے حامل تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں گہری علمی اور فکری صلاحیتیں عطا کی تھیں ۔ تاریخ
Flag Counter