Maktaba Wahhabi

710 - 924
7۔جامع مسجد اہلِ حدیث میں تعزیتی اجلاس و غائبانہ نمازِ جنازہ! ۵۲؍ دسمبر ۲۰۱۵ء کو جماعت غربائے اہلِ حدیث ملتان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد السلام اہلِ حدیث گلشن فیض کالونی میں مورخِ اہلِ حدیث علامہ محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کا غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کیا گیا۔ بعد ازاں چوہدری محمداسلم امیر جماعت غربائے اہلِ حدیث ملتان کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں معروف علم دوست شخصیت ’’عبدالرحمان اسلامک لائبریری‘‘ ملتان کے روح رواں مولانا محمد یٰسین شادؔ نے بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے حالات و واقعات بیان فرمائے۔ انھوں نے مرحوم کی تاریخی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا: حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا وجودِ مسعود جماعت اہلِ حدیث کے لیے کسی نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں تھا۔ مرحوم اس عہد کے عظیم انسان تھے۔ انھوں نے کہا: مولانا محمداسحاق بھٹی رحمہ اللہ علم و تحقیق میں کبھی مصلحت کا شکار نہ ہوئے۔ ان کی متنوع شخصیت علم و ادب کے شائقین کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت مرحوم کے افکار و خیالات اور نظریات نہ صرف دل و دماغ کو معطر کرتے ہیں ، بلکہ منزل کو متعین کرنے میں بھی راہنمائی کرتے ہیں ۔ آخر میں مولانا شادؔ صاحب نے بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کرائی۔ اللہم اغفر لہ وارحمہ و أدخلہ الجنۃ الفردوس۔ اجلاس میں مولانا احمد دین سعودی، محمد عبداللہ، راؤ فرمان علی، پروفیسر عابد راؤ، حاجی حاکم، حاجی محمدیوسف فیصل آبادی، پروفیسر محمداسلم حنیف، حافظ مجیب الرحمان شامیؔ، پروفیسر شاہد، حکیم عبدالحمید شہزاد، خالد شہزاد، راؤ عبدالقیوم، محمدعامر، محمد وسیم، محمد عامر بوبی، محمد بلال، حافظ عبدالرحمان، سجاد سندھو، بشیر احمد چوہدری، محمدسلیم، محمد اکرم، عانش الرحمان، ثناء الرحمان، اصغر سندھو، انعام الرحمان ودیگر اہلِ علاقہ شریک ہوئے۔ (غم زدہ: پروفیسر محمد اسلم حنیف۔ ناظم نشر و اشاعت، جماعت غربائے اہلِ حدیث ملتان) 8۔انگلستان میں مورخِ اسلام مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ! بریڈ فورڈ(پ۔ر)برصغیر کی ممتاز علمی شخصیت، مورخِ اسلام مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ لاہور میں آج ۹۱ برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ ناصر باغ لاہور اور ان کے آبائی شہر(ڈھیسیاں )جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ جامع مسجد اہلِ حدیث کیتھلے برطانیہ میں حافظ عبدالاعلیٰ نے پڑھائی۔ جنازہ کے بعد انھوں نے مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ متکلمِ اسلام مولانا حنیف ندوی رحمہ اللہ ، محشی سنن نسائی شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ حنیف رحمہ اللہ کے رفقائے خاص میں سے تھے۔ ان کے علاوہ برصغیر کے نامور علما مولانا ابو الکلام آزاد، سید داود غزنوی، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی، شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی، مولانا معین الدین لکھوی، مناظرِ اسلام مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی، علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہم اللہ اور ڈاکٹر صہیب حسن کے معاصر
Flag Counter