Maktaba Wahhabi

736 - 924
ہے۔ چنانچہ ’’ارمغانِ مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘میں شمولیت کے لیے دو مضامین اور ایک خط ارسال کر رہا ہوں ۔ ان کے ذریعے ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی اس اشاعت میں میری شرکت قبول فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دینی کاوشوں کو قبول فرمائے اور صحتِ کاملہ بخشے۔ آمین طالب الدعوات اخوکم(پروفیسر)ابو حمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی دارالسعادۃ۔ اندرون قلعہ منکیرہ، ضلع بھکر ۱۰؍ جنوری ۲۰۱۶ء 2۔محترم و مکرم جناب حمیداللہ خان عزیز حفظہ اللہ (ایڈیٹر: ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘): السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! بعدہ! امید واثق ہے کہ آپ مع اراکینِ ادارہ بعافیت ہوں گے۔ احوال اینکہ جماعت اہلِ حدیث برصغیر پاک و ہند کے عظیم مورخ و محسن مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی وفات سے جماعت میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے علمائے اہلِ حدیث کی خدمات پر جو کتابیں لکھی ہیں ، اس کی مثال سابقہ دور میں ملنا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو کثیر اجر و ثواب عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں ٹھکانا نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین جب بھی راقم کا محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ سے فون پر رابطہ ہوتا تو وہ خوش ہوتے اور پرجوش انداز میں خیر و عافیت دریافت فرماتے اور پوچھتے کہ حمیداللہ خان عزیز کا کیا حال ہے؟ ان سے رابطہ ہے یا نہیں ؟ وغیرہ۔ اسی طرح محترم حافظ ریاض عاقب حفظہ اللہ کا بھی دریافت فرماتے۔ یہ ان کی ہمارے ساتھ خصوصی شفقت تھی۔ اگرچہ آپ کا ارادہ محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی زندگی ہی میں تھا کہ ان سے متعلق مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا جائے۔ جیسا کہ دسمبر ۲۰۱۵ء کے شمارے میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی شائع کیا تھا۔ اب ان کی وفات کے بعد اس اشاعت کی تحریک میں زیادہ دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ آپ ’’ارمغانِ مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘کی ترتیب و تدوین میں مصروف ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس مثالی سعی و کاوش کو جلد تکمیل سے سرفراز فرمائے۔ آمین یہ آپ کی خوش نصیبی ہے کہ آپ پورے ملک پاکستان میں پہلے ایڈیٹر ہیں ، جو اوّل وقت میں ایک ضخیم اشاعتِ خاص کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ اللہم زد فزد۔ ’’ارمغانِ مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ‘‘کی اشاعت سے آپ کی محترم مورخِ اسلام و محسنِ اہلِ حدیث علامہ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ سے لازوال محبت و خلوص کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ اس مکتوب کے ساتھ ہی محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کا ایک خط(نقل)اور ان کو خراجِ تحسین پیش
Flag Counter