Maktaba Wahhabi

752 - 924
4۔تھی شریعت کی جنھیں تفہیم، رخصت ہوگئے! دین کی دیتے ہوئے تعلیم رخصت ہوگئے چھوڑ کر علما کی پوری ٹیم رخصت ہوگئے طالبانِ علم کے مابین وہ کرتے ہوئے علم دین مصطفی تقسیم رخصت ہوگئے جن کے فیضانِ علم و عمل سے آج بھی معمور ہے اہلِ حدیث کی سبھی تنظیم، رخصت ہوگئے ساقی کوثر شہ جود و عطا کے ہاتھ سے نوش کرنے کو کوثر و تسنیم رخصت ہوگئے سونا سونا لگ رہا ہے آج یہ سارا دیار عاملِ دین لائقِ تکریم رخصت ہوگئے جنت الفردوس میں اللہ دے اعلیٰ مقام تھی شریعت کی جنھیں تفہیم رخصت ہوگئے کیسے اپنے سے بڑوں کے پاس رہنا چاہیے ہم کو سکھلا کر ادبِ تعظیم رخصت ہوگئے ہم بھلا سکتے نہیں ان کے کسی احسان کو دے کے فرحت زیست کی تقویم رخصت ہوگئے (فرحت)
Flag Counter