Maktaba Wahhabi

757 - 924
8۔مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ بھٹی نے اپنے قلم کا جادو جگا دیا ہے ہر قاری کو انھوں نے دیوانہ بنا دیا ہے مورخ کہیں اسے ہم محدث کہیں اسے ہم ہر طالب علم کو مسئلہ بتا دیا ہے انداز درویشانہ صحافت مدبرانہ علما کو سادگی کا نمونہ دکھا دیا ہے پیکرِ زہد و تقویٰ علما کی ہم نشینی ہر گاہ پہ اپنے علما کا تعارف کرا دیا ہے علما بھوجیاں کی میسر رہی شاگردی سلفیوں غزنویوں کا رنگ جما دیا ہے فضائے علم میں بھٹی اڑتے رہے عمر بھر یوں بزم ارجمند کو انھوں نے سجا دیا ہے مطلع علم تاریخ کا ستارہ گم ہو چکا اہلِ کمال کو جس جہاں تک پہنچا دیا ہے علما سے اکتساب اپنی مثال آپ جہاں حق ملا وہاں خود کو جھکا دیا ہے سوانح حیات لکھ کر اسلاف کی انھوں نے اک قرض تھا جماعت پہ جس کو چکا دیا ہے فقہائے ہند کی تاریخ لکھ کر مولانا بھٹی اہلِ علم کے سینے میں شمع کو جلا دیا ہے اے اللہ! معاف کر دے سب ان کی لغزشوں کو اس نے تیری توحید کا ڈنکا بجا دیا ہے تاجؔ جہانِ فانی سب کو ہی چھوڑنا ہے یہی سبق ان کی موت نے ہم کو پڑھا دیا ہے نتیجہ فکر جناب قاری تاج محمد شاکر۔پتوکی ٭٭٭
Flag Counter