Maktaba Wahhabi

767 - 924
4۔حافظ صلاح الدین یوسف وطنِ عزیز پاکستان میں حضرت حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ آپ یقینا جماعت اہلِ حدیث پاکستان کے لیے بالخصوص اور عالمِ اسلام کے لیے عموماً اللہ رب العزت کا عظیم انعام ہیں ۔ آپ کی تادیر یاد رکھی جانے والی خدمت قرآنِ مجید کی تفسیر ہے، جو ’’تفسیر احسن البیان‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ موصوف حسنِ اخلاق، عزم و ہمت، جراَت و شجاعت اور صبر و عزیمت کے پیکر ہیں ۔ اللہ انھیں سلامت رکھے۔ آپ نے ساری زندگی کتاب و سنت کی نشروتالیف، قرآن و سنت کی بالادستی اور شرک و بدعت کی تردید میں گزاری۔ بفضل اللہ اب بھی ان کے شب و روز انہی مقاصد میں بسر ہو رہے ہیں ۔ حضرت حافظ صاحب اس دور کے نامور عالمِ دین ہیں ۔ آپ نے ’’دار العلوم تقویۃ الاسلام‘‘ لاہور سے درسِ نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ حضرت حافظ صاحب کا شمار شیخ الحدیث مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا حافظ محمد اسحاق رحمہ اللہ ، حافظ عبدالرشید گوہڑوی رحمہ اللہ اور مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی حفظہ اللہ کے ارشد تلامذہ میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت مولانا بھوجیانی رحمہ اللہ کے ارشاد پر ۶؍ جنوری ۱۹۸۹ء سے ۲۴؍ دسمبر ۱۹۹۴ء تک کم و بیش چھے برس ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ اس دوران میں انھوں نے بے شمار اداریے، علمی مقالات اور اصلاحی مضامین سپردِ قلم کیے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو لکھنے کا خوب انداز عطا فرمایاہے۔ حق گوئی و بے باکی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ آپ نے اپنے اداریوں میں ایک عالمِ دین کی حیثیت سے حق گوئی کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا۔ اربابِ اقتدار کی دین دشمن پالیسیوں اور غلط روش پر سخت تنقید کی۔ حضرت موصوف کا اسلوب عالمانہ، فاضلانہ بھی ہے اور مورخانہ و داعیانہ بھی اور مصلحانہ بھی ہے۔ آپ کے اسلوب کے اجزائے ترکیبی میں کتاب و سنت کے حوالوں کا ترنگ، گلِ رعنا کی رعنائی، حضرت محدث بھوجیانی رحمہ اللہ کے طرزِ تحریر کا پر تو اور اسلاف اہلِ حدیث کے افکار کا آہنگ شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی تصنیفات و تالیفات کو جو قبولیت عطا فرمائی ہے، وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ خلافت و ملوکیت کی تاریخی و شرعی حیثیت، واقعہ معراج، واقعہ کربلا کی تاریخی حیثیت، عورتوں کے امتیازی مسائل اور فتنہ غامدیت زیادہ مشہور کتابیں ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی بعض اور تصانیف بھی ہیں ۔ آپ کی تحریر حسنِ تحقیق کا شاندار مرقع ہوتی ہے۔ حضرت حافظ صاحب رحمہ اللہ وفاقی شرعی عدالت کے مشیر بھی ہیں ۔ ’’دار السلام‘‘ جو دینی اور علمی کتابوں کی اشاعت کا بین الاقوامی ادارہ ہے۔ آپ اس کے ریاض کی لاہور شاخ کے شعبہ تحقیق و تالیف کے مدیر کے علاوہ ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور کی مجلس ادارت کے رکن ہیں ۔ اسی طرح موصوف محترم ہمارے جنوبی پنجاب میں کتاب و سنت کے ترجمان ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور کے سرپرست بھی ہیں ۔ ماہنامہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ میں آپ کے
Flag Counter