Maktaba Wahhabi

769 - 924
محمد حماد شاکر حفظہ اللہ کو چاہیے کہ وہ اپنے والد گرامی حفظہ اللہ کی ان علمی اور صحافتی خدمات کو ایک جگہ مرتب کروائیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز فرمائے، تاکہ وہ کتاب و سنت کی نشر و اشاعت میں اور زیادہ کردار ادا کر سکیں ۔ آمین 6۔مولانا محمدخالد سیف جماعت اہلِ حدیث کا ماضی اور حال روشن دماغ اور عالی کردار علمائے کرام سے بھرا ہوا ہے۔ مولانا محمدخالد سیف حفظہ اللہ ایک روشن فکر رسا ذہن اور علم و فضل سے معمور زمانہ حال کی ایک نادر شخصیت ہیں ۔ سیرت و کردار اور زہد و تقویٰ کے اعتبار سے صلحا کا نمونہ ہیں ۔ آپ نے جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے درسِ نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ سندِ فراغت حاصل کرنے کے بعد ادارہ علومِ اثریہ منٹگمری بازار سے حدیث میں تخصص کیا۔ مولانا حافظ عبداللہ بڈھیمالوی رحمہ اللہ ، مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ ، مولانا شریف اللہ سواتی وغیرہ آپ کے معروف اساتذہ کرام کے نام ہیں ۔ آپ دینی علوم و معارف میں مستحضر عالمِ دین ہیں ۔ زمانۂ طالب علمی ہی میں تحریر و نگارش سے اُلفت پیدا ہوئی۔ دینی عنوانات کا ترجمہ و تالیف اور علمی موضوعات کی تحقیق میں آپ رجال الفکر میں شمار کیے جاتے ہیں ۔ آپ نے عربی کی بعض معروف کتب کے تراجم کیے ہیں ۔ ان میں ’’تفسیر مصباح المنیر فی تہذیب تفسیر ابن کثیر‘‘، اردو ترجمہ فتاوی اسلامیہ(۴ جلدیں )اردو ترجمہ مقالات و فتاوی ابن باز رحمہ اللہ ، فتاوی ارکانِ اسلام، مختصر سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، بلوغ المرام عربی کے حواشی و تعلیقات وغیرہ شامل ہیں ۔ ان کتب کے اردو تراجم کے علاوہ مولانا موصوف نے تذکرہ شاہ اسماعیل شاہ رحمہ اللہ اور کتابتِ حدیث وغیرہ جیسی اہم تاریخی و تحقیقی کتب تصنیف کیں ۔ آپ کی تحریر سلجھی ہوئی اور ان میں فراست و تدبر کا رنگ چھلکتا ہے۔ اصل میں عظیم اساتذہ کرام کی صحبت اور کتابوں کے مطالعے اور تجربہ و مشاہدہ نے ان میں ذہانت، بصیرت اور معاملہ فہمی کا ملکہ پیدا کر دیاہے۔ آپ کی کتب دارالسلام لاہور اور طارق اکیڈمی فیصل آباد کی طرف سے شائع ہوئی ہیں ۔ طارق اکیڈمی سے ماہانہ میگزین ’’علم و آگہی‘‘ شائع ہوتا ہے۔ موصوف اس ادارے کے سرپرست بھی ہیں ۔ متعدد جرائد میں علمی مقالات کی اشاعت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان کا ایک قومی ادارہ ہے۔ محترم خالد سیف صاحب اس میں ریسرچ اسکالر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں ، کچھ عرصہ مکہ مکرمہ بھی رہے۔ آج کل فیصل آباد میں اقامت گزیں ہیں اور علمی معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت و عافیت سے نوازے۔ آمین 7۔پروفیسر میاں عبدالمجید پاکستان کی قومی صحافت میں اہلِ حدیث قلم کاروں کی ایک بڑی کھیپ ملک و ملت کے دفاع اور قومی مسائل کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔مکرم پروفیسر میاں عبدالمجید حفظہ اللہ اپنی علمی صحافیانہ قدر و منزلت کی وجہ سے تمام قومی حلقوں میں جانے جاتے ہیں ۔ آپ جماعت اہلِ حدیث کے معروف مفتی مولانا عبدالقادر عارف
Flag Counter