Maktaba Wahhabi

777 - 924
15۔پروفیسر حکیم راحت نسیم سوہدروی قلزمِ طب و حکمت حضرت حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی رحمہ اللہ اپنے زمانے کے ماہر طبیب، ممتاز طبی صحافی، صاحبِ اسلوب ادیب اور پاکیزہ کردار مربی تھے۔ انھوں نے اپنا لختِ جگر پروفیسر حکیم راحت نسیم سوہدروی حفظہ اللہ اپنی یادگار نشانی کے طور پر چھوڑا ہے۔ آپ طبی دنیا میں ایک انقلابی شخصیت ہیں ۔ جناب حکیم راحت نسیم طب و ادب کا شاندار سنگم ہیں ۔ وہ اس اعلیٰ علمی روایات کے ترجمان ہیں ، جو ان کے اسلاف کا ورثہ تھا۔ آپ طب و حکمت اور علم و ادب کے ممتاز صحافی ہیں ۔ آپ کے کالمز اور مقالات طبی جرائد کے علاوہ ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ میں بھی شائع ہو رہے ہیں ۔ ’’اہلِ حدیث‘‘ میں قارئین کے لیے ایک مستقل طبی صفحہ دیا گیا ہے، جس پر حکیم صاحب کے ہر ہفتے طبی مشورے، سبزیوں اور پھلوں کے طبی خواص دیے جاتے ہیں ۔ ’’مطب ہمدرد‘‘ کے مشہور نام سے آپ علامہ اقبال ٹاؤن اسکیم موڑ لاہور میں روزانہ طبی کلینک کرتے ہیں ۔ آپ حکما حضرات کی طبی ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے، بلکہ ان کے دورِ صدارت میں طبی کونسل کو ایک نئی جہت ملی۔ ان کی قابلِ رشک صلاحیتوں سے قومی سطح پر طب و حکمت کو بھرپور فروغ حاصل ہوا۔ آپ کو تاریخ اور شخصیت نگاری میں بھی خوب ملکہ حاصل ہے۔ وہ جب تاریخ کے موضوع پر یا علمی اور ادبی شخصیات پر تحریر فرماتے ہیں تو دل چسپ ادبی مجموعے وجود میں آجاتے ہیں ۔ جو ایک لحاظ سے اردو ادب کا حسین مرقع ہوتے ہیں ۔ موصوف محترم کی پوری زندگی سعی و محنت سے لبریز ہے۔ وہ ایک علمی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں ۔ ایک کامیاب مصنف و محقق کی تمام صفات ان کے اندر موجود ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی فلاحِ انسانیت کے لیے طبی، علمی اور صحافتی خدمات کو قبول فرمائے اور انھیں لمبی عمر عطا فرمائے، تاکہ مجھ جیسے تشنگانِ فنون ان سے بیش از بیش استفادہ کر سکیں ۔ آمین 16۔رانا محمد شفیق خان پسروری مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے قائدین کی صف میں ایک اہم نام رانا محمدشفیق خان پسروری حفظہ اللہ کا بھی ہے۔ آپ کی شخصیت اتنی ہمہ جہت اور متنوع ہے کہ ان کو کسی ایک جہت و فن کا ماہر اور شناور قرار دے کر دوسرے جوانب وجہات سے صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا۔ حدیث و سیرت، ادب و لغت، تصنیف و تالیف اور صحافت و لسانیات۔۔۔ ہر ایک میدان میں آپ کا تفوق اور عبقریت مسلم ہے۔ موصوف ان تمام علوم و فنون میں اونچا مقام رکھتے ہیں ۔ موصوف مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ترجمان ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن ہیں ۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے مستقل کالم نگار اور معروف اسلامی چینل ’’پیغام ٹی وی‘‘ کے ذمے دار حضرات میں سے ہیں اور ایک پروگرام ’’گاہے گاہے باز خواں ۔۔۔‘‘ کے میزبان بھی ہیں ۔ آپ کی تصنیفی خدمات کا ایک عالم میں چرچا ہے۔ چند کتب کے نام یہ ہیں ؛ ’’حلالہ کی چُھری‘‘، ’’لقب اہلِ حدیث‘‘،
Flag Counter