Maktaba Wahhabi

782 - 924
کی مجلسِ ادارت کے بھی رکن ہیں ۔ اسی طرح ان کی نگارشات ’’الاعتصام‘‘ اور ’’اہلِ حدیث‘‘ کے علاوہ قومی اخبارات و جرائد میں بھی شائع ہو رہی ہیں ۔ وہ اپنے مضامین اور کالمز میں پرانی اور فرسودہ روایات سے ہٹ کر فکر و خیال کے نئے نئے پیکر تراشتے ہیں ۔ ان کے اسلوبِ تحریر میں جو ندرتِ خیال اور لطافتِ خیال پایا جاتا ہے، وہ پورے اردو ادب کو معطر کیے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین 20۔پروفیسر ڈاکٹرعبدالغفور راشد ایک عظیم اسکالر یا راہنما کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ اپنی شب و روز کی کاوشوں کے دوران میں رجالِ کار کی ایک ٹیم تیار کرتا ہے، تاکہ ضرورت کے وقت ان سے کتاب و سنت کے احیا اور مملکتِ اسلامیہ پاکستان کے دفاع کا کام لیا جا سکے۔ ایسے ہی چیدہ چیدہ راہنماؤں میں ایک فرد کا نام پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد حفظہ اللہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب موصوف حلیم الطبع، شرافتِ نفس اور بلند ظرفی کا درخشندہ ستارہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تعلیمی اور سیاسی میدان میں بہت سے اعزازات سے نوازا ہے۔ آپ اس وقت کو آرڈی نیٹر وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اتحاد بین المسلمین، ممبر پنجاب قرآن بورڈ اور ممبر روئیت ہلال کمیٹی پنجاب کی حیثیت سے ہمہ جہتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب نے ۱۹۷۹ء میں جامعہ محمدیہ اوکاڑہ سے فاضل درسِ نظامی اور وفاق المدارس السلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کی سند حاصل کی۔ ۱۹۸۳ء میں اسلامیہ کالج سے بی اے اور ۱۹۸۹ء میں پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے عربی اور یہیں سے ۱۹۹۷ء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۸۸ء میں بطور لیکچرار عربی سروس کا آغاز گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن سے کیا۔ پھر شجاع آباد، پتوکی، ٹاؤن شپ لاہور، کینٹ لاہور اور ایم اے او کالج لاہور وغیرہ میں بطور چیئر مین شعبہ عربی میں طویل خدمات انجام دیتے رہے اور درمیان میں ڈی جی اردو سائنس بورڈ بھی رہے۔ آپ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنما ہیں ۔ مرکزیہ کے ساتھ آپ کی طویل رفاقت باہمی اخلاص و مودت کی ناقابلِ فراموش داستان ہے۔ موصوف اِن دنوں ناظم ذیلی تنظیماتِ مرکزیہ اور چیئرمین انتخابی بورڈ مرکزیہ کے طور پر اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں ۔ آپ ایک اعلیٰ درجے کے مصنف اور صاحبِ طرز ادیب بھی ہیں ۔ آپ کی دو اہم تاریخی حوالہ جات سے مزین کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں : 1 ’’تذکرۃ الابرار‘‘: یہ ضلع قصور کے علمائے حدیث کا دل نشین تذکرہ ہے۔ 2 مولانا عبدالرحمان مبارک پوری رحمہ اللہ بطور محدث۔ یہ آپ کے پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔ یہ دونوں کتب فصاحت و بلاغت کا دل کش مرقع ہیں ۔ ان تصانیف میں ایمان افروز احوال اور معلومات پائی جاتی ہیں ، جو نہایت ہی تحقیق کے بعد لکھی گئی ہیں ۔ آپ کے مقالات و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ قومی اخبارات کے علاوہ جماعتی جرائد ’’اہلِ حدیث‘‘ ’’الاعتصام‘‘ اور ’’نویدِ ضیائ‘‘ وغیرہ میں جاری ہے۔ آپ کی تحریر پڑھنے سے آپ کی فنی اور علمی قابلیت اور تحقیقی بصیرت
Flag Counter