Maktaba Wahhabi

794 - 924
فیصل آباد میں علومِ اسلامیہ کی تحصیل کرتے رہے اور اس دوران میں ایم۔ اے اردو بھی کر لیا۔ آپ قرآن و سنت کے داعی ’’پیغام ٹی وی لاہور‘‘ سے منسلک ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں خوب احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں ۔ الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ آپ کے صحافتی جواہر پرنٹ میڈیا پر بھی نظر آرہے ہیں ۔ روزنامہ ’’نئی بات‘‘ میں مستقل کالم نویسی کرتے ہیں ، جبکہ آپ کے حالاتِ حاضرہ پر کالم اور مضامین ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ ، ’’جرار‘‘، ’’نوید ضیائ‘‘، ’’نداے ملت‘‘ و دیگر قومی اخبارات روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘، ’’پاکستان‘‘ اور ’’دنیا نیوز‘‘ میں بھی شائع ہو رہے ہیں ۔ موصوف جماعت کے نامور قلم کار ہیں ۔ آپ کی تحریریں دل آویز اور پُرتاثیر ہوتی ہیں ، جو شائقینِ مطالعہ کو نہ صرف متاثر کرتی ہیں ، بلکہ ان کی ذہنی نشو و نما اور فکری ارتقا میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ میرے نزدیک آپ اپنی نوعیت کے منفرد تخلیق کار ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے واقعات کو حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں رکھ کر رنگا رنگ کرداروں اور تضادات کی مدد سے زندگی کے کینوس پر اَن چھوئی داستانیں پینٹ کرنے کا فن انھیں خوب آتا ہے۔ دعاہے کہ مالک الملک ان کی عمر میں برکت نصیب فرمائے اور اسلامی صحافت کے احیاء کے لیے ان سے زیادہ سے زیادہ کام لے۔ آمین 34۔مولانا حکیم مدثر محمد خان قلم اور زبان رب العالمین کی شاہکار نعمتیں ہیں اور انسان پر اللہ کا عظیم احسان ہے۔ ہمارے مخلص دوست مولانا حکیم مدثر محمد خان صاحب حفظہ اللہ ان دونوں خوبیوں سے خوب نوازے گئے ہیں ۔ آپ ایک دینی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔ موصوف ۳؍ مارچ ۱۹۸۱ء کو چک نمبر ۴۸۵۔ گ، ب تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صاحب کا اسم مبارک حکیم محمد حفظہ اللہ ہے، جو فاضل مدینہ یونیورسٹی ہیں ۔ انھوں نے اپنے علاقے میں کتاب و سنت کا فہم عام کرنے کے لیے شب و روز کام کیا۔ بلاشبہہ آپ ایک راسخ الفکر عالمِ دین ہیں ۔ دین کے غلبہ و اشاعت کے لیے ان کی طویل خدمات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین حکیم مدثر محمد خان صاحب کے دادا مرحوم حکیم محمد یعقوب خان رحمہ اللہ کا شمار ماہر اطباء میں ہوتا ہے، جو شمس الحکماء کا لقب پانے والے حکیم عطا محمد خان رحمہ اللہ کے جانشین بنے۔ صاحبِ تذکرہ حکیم صاحب نے مقامی سکول سے میٹرک پاس کیا۔ بعد ازاں ایف اے، بی اے، اے ٹی ٹی سی اور بی ایڈ کے امتحانات پاس کیے۔ آپ علومِ دینیہ کے فاضل ہیں ۔ پنجاب کی معروف درسگاہوں جامعہ محمدیہ گوجرانوالا، جامعہ سلفیہ فیصل آباد، جامعۃ الدعوۃ الاسلامیہ مریدکے اور جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن سے دینی تعلیم حاصل کی۔ موخر الذکر دونوں مدارس سے سندِ فراغت حاصل کرکے علمائے دین کی صف میں شامل ہوئے۔ اسی طرح آپ نے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے ’’شہادۃ العالمیہ‘‘ بھی پاس کیا۔ طب و حکمت آپ کا خاندانی پیشہ ہے، جو کئی نسلوں سے چلا آ رہا ہے۔ آپ نے ’’قانون مفرد اعضائ‘‘ اور ’’الطب و الجراحت‘‘ کے طبی کورس کرکے باقاعدہ اس
Flag Counter