Maktaba Wahhabi

800 - 924
ایک نہایت اہم نام ہمارے دوست شیخ الحدیث مولانا حافظ ریاض احمد عاقب اثری حفظہ اللہ کا بھی ہے۔ آپ ایک باذوق قلم کار ہیں ۔ آپ کا اصل سکونتی وطن ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے چک 255/ سے ہے۔ آپ نے مولانا عبدالبصیر کدنوی رحمہ اللہ ، مولانا عطاء اللہ جدانی، مولانا مفتی محمدعبداللہ شجاع آبادیj ، مفتی اللہ بخش ملتانی رحمہ اللہ کے علاوہ سعودی شیوخ، شیخ صالح فوزان الفوزان، شیخ محمد صالح الحمید، قاری سعود الشریم کے حلقہ ہائے دروس سے بھرپور علمی استفادہ اور دینی تعلیم کے حصول کا موقع ملا۔ موصوف ۲۰۰۵ء میں مرکز ابن القاسم الاسلامی ملتان کی مسندِ تدریس پر متمکن ہوئے۔ تحریر و نگارش سے انھیں شروع ہی سے دلچسپی رہی۔ علما کے قدر دان ہیں ۔ جید اور بزرگ اہلِ علم سے استفادہ کو سعادت سمجھتے ہیں ۔ تاریخ اہلِ حدیث ان کا خاص موضوع ہے۔ ملتان کی تاریخِ اہلِ حدیث کو ہدفِ بحث بنائے ہوئے ہیں ۔ مولانا عبدالتواب محدث ملتانی رحمہ اللہ کے احوال و آثار پہلی مرتبہ ان کے قلم سے نکل کر منظرِ عام پر آچکے ہیں ۔ مولانا عبدالحق ملتانی رحمہ اللہ اور اُن کے اسلاف و اخلاف کی علمی خدمات پر بھی ایک مستند مجموعہ عن قریب چھپ کر آنے والا ہے۔ ان شاء اللہ۔ حضرت حافظ صاحب کی چھوٹی بڑی اردو عربی تصانیف و تالیف اور تراجم کی تعداد پچاس کے لگ بھگ ہے، جن میں بعض کتب غیر مطبوعہ بھی ہیں ۔ مطبوعہ کتب میں ؛ ’’فتنوں سے بچاؤ کی تدبیر‘‘، ’’القول المدلل‘‘، ’’عدالتِ صحابہ رضی اللہ عنہم قرآن کی روشنی میں ‘‘، ’’تسہیل الأصول في معرفۃ أحادیث الرسول‘‘، ’’فتح المعبود في جمیع الرواۃ‘‘، ’’المدلسین الواردۃ في سنن أبي داود‘‘، ’’إنعام الباري بحکم علی معلقات البخاري‘‘، ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘، ’’اربعینِ اعتقادی‘‘، ’’تحفۃ الباري شرح ثمانیات البخاري‘‘، ’’منحۃ الأحوذي في جمع الرواۃ الذین تکلم فیہم الإمام الترمذي‘‘، ’’فتح الوہاب في جمع الرواۃ الواردۃ في الأنساب‘‘ وغیرہ زیادہ اہم ہیں ۔ حافظ صاحب مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن ہیں ۔ پچھلے ڈیڑھ برس سے انھوں نے ملتان سے ’’المنہاج‘‘ کے نام سے ایک سہ ماہی رسالہ بھی جاری کیا ہے، جس میں اصلاحی و دعوتی مضامین شائع ہو رہے ہیں ۔ علاقائی حوالے سے رسالہ آیندہ وقت میں ایک ادبی اور صحافتی تاریخ رقم کرے گا۔ إن شاء اﷲ۔ اللہ تعالیٰ اسے کامیاب کرے دیگر رسائل میں بھی ان کے مقالات شائع ہو رہے ہیں ۔ محترم حافظ ریاض احمد عاقب حفظہ اللہ دسمبر ۲۰۱۵ء کے وسط میں رابطہ عالمِ اسلامی کی دعوت پر ایک سالہ کورس پر مکہ مکرمہ گئے تھے۔ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ میں واپسی متوقع ہے۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں کامل صحت سے نوازے، تاکہ وہ دعوتِ دین کا کام پہلے سے بھی زیادہ استقامت سے کر سکیں ۔ آمین 41۔مولانا برق التوحیدی جامعہ الشریعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب کے اہم دینی مدارس میں شمار ہونے لگا ہے۔ مولانا برق التوحیدی حفظہ اللہ
Flag Counter