Maktaba Wahhabi

806 - 924
آتے ہیں ۔ ’’نوید ضیاء لائبریری‘‘ کا قیام بھی ان کا ایک نہایت احسن قدم ہے۔ مولانا ظہیر صاحب حفظہ اللہ نے اپنی صحافیانہ زندگی کو کتاب و سنت کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ قومی اہمیت کے حامل ہفت روزہ ’’نوید ضیائ‘‘ کے متعدد ایڈیشن ان کی ادبی اور صحافتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ انھوں نے فروری ۲۰۱۶ء میں (۲۵۔ جنوری تا ۲۔ فروری ۲۰۱۶ء۔ جلد: ۱۰، شمارہ : ۵۱، ۵۲)مورخِ اسلام، محسنِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر اپنے اخبار کا(جہازی سائز میں ۳۴ صفحات پر مشتمل)ایک خصوصی نمبر شائع کیا تھا، جو آنے والے ادوار میں شائقینِ تاریخ کے لیے حوالے کا شمارہ ثابت ہوگا۔ ان شاء اللّٰہ ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دوست کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے اور ان کی ادیبانہ صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے۔ آمین 47۔مولانا محمد یاسین شاد ملتان از منہ قدیمہ سے علمائے اہلِ حدیث کا مرکز رہا ہے۔ اس سلسلے کی تفصیل کے لیے ہمارے بزرگ دوست مولانا یاسین شاد حفظہ اللہ انسائیکلو پیڈیا کا درجہ رکھتے ہیں ۔ آپ عالی ہمت عالمِ دین، ادیب اور دانشور ہیں ۔ جماعت غربائے اہلِ حدیث ملتان کے ناظمِ اعلیٰ، جامع مسجد السلام اہلِ حدیث ہیڈ نوبہار کے بانی متولی اور معروف کتب خانہ ’’عبدالرحمن اسلامک لائبریری‘‘ کے روح رواں ہیں ۔ موصوف مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن بھی ہیں ۔ مولانا شاد صاحب یکم اکتوبر ۱۹۶۰ء کو جناب عبدالرحمن مرحوم کے گھر کوٹ کبیر تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ دار الحدیث محمدیہ کوٹ کبیر(میلسی)، دار الحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان، جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور جامعہ محمدیہ اوکاڑہ میں دینی علوم و فنون کے حصول کی منزلیں طے کیں ۔ ۱۹۷۷ء میں جامعہ محمدیہ اوکاڑہ سے سندِ فراغت حاصل کی، جب کہ دورہ تفسیر قرآن، شہادۃ العالمیہ، وفاق المدارس السلفیہ اور فاضل اردو کے علاوہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کے مشہور اساتذہ کرام میں شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم رحمہ اللہ(اوکاڑہ)، مولانا سید عبدالشکور شاہ اثری رحمہ اللہ(سانگلہ ہل، ضلع شیخوپورہ)، حضرت حافظ محمد بن مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ ، شیخ الحدیث مولانا قدرت اللہ فوق رحمہ اللہ(ضلع فیصل آباد)، مولانا محمد رفیق رحمہ اللہ(سمندری)، شیخ علی المرشد(سابق استاد جامعہ سلفیہ فیصل آباد)، شیخ اسماعیل الصالح یمنی(سابق استادجامعہ سلفیہ فیصل آباد)اور شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ(ستیانہ بنگلہ، ضلع فیصل آباد)کے نام آتے ہیں ۔ آپ کا شمار جنوبی پنجاب کے چند گنے چنے ادیبوں اور محقق علما میں ہوتا ہے۔ آپ نے اسلامی صحافت اور لٹریچر کے احیا کے لیے نامساعد حالات میں کام کیا اور کر رہے ہیں ۔ ممدوح محترم کہنہ مشق لکھاری ہیں اور اعلیٰ درجے کے مضمون نگار ہیں ۔ لطیف اور دلکش پیرائے میں اظہارِ خیال اور شائستہ اور شگفتہ تحریر پر مہارت رکھتے ہیں ۔ آپ کے رشحاتِ فکر قومی اخبارات(روزنامہ نوائے وقت)کے علاوہ جماعتی رسائل ’’الاعتصام‘‘، ’’اہلِ حدیث‘‘، ’’تفہیم الاسلام‘‘،
Flag Counter