Maktaba Wahhabi

812 - 924
اہلِ پاکستان اور اسلاف کی یادیں ، سیاست رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، محنت تو بکا کرتی ہے غیرت نہیں بکتی، حقیقت حدیث پر ایک نظر، شہادتِ حسین حقیقت کے آئینے میں ، کرسمس، الٰہ کے معنی، الٰہ ایک کیوں ؟، اعضائے انسانی کی پیوند کاری۔ آپ کے کالم اور دیگر مضامین ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘، ’’تنظیم اہلِ حدیث‘‘، ’’الاعتصام‘‘، ماہنامہ ’’تفہیم الاسلام‘‘، پندرہ روزہ ’’صحیفۂ اہلِ حدیث‘‘ اور میانوالی کے مقامی اخبار روزنامہ ’’نوائے شرر‘‘ میں اکثر شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ موصوف راسخ العلم محقق علما میں سے ہیں ۔ آپ کے رشحاتِ قلم علمی تشنگی کی سیرابی اور فکری بالیدگی کا ذریعہ ہیں ۔ ہمیں اس چیز کا اعتراف ہے کہ ہاشمی صاحب حفظہ اللہ کے مضامین نہایت درجے کے معیاری اور ثقاہت سے بھر پور، قانونی گرفت سے بالا ہوتے ہیں ۔ ان میں مزید کسی حک و اضافہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ موصوف تفہیمِ گفتگو کا خوب ملکہ رکھتے ہیں ۔ سماجی خدمات میں بھی اول نمبر پر ہیں ۔ اپنے آبائی علاقے میں قائم ایک ویلفیئر سوسائٹی کی مجلسِ عاملہ کے چیئرمین ہیں ۔ ممدوح مکرم ایک دل پذیر خطیب بھی ہیں ۔ اپنے عظیم والد صاحب کی جگہ خطباتِ جمعہ و دروسِ قرآن و حدیث ارشاد فرماتے ہیں ، جو انٹر نیٹ پر ہاشمی برادرز میانوالی اور YouTub صلی اللہ علیہ وسلم پر یارو خیل 1 پر سنے جا سکتے ہیں ۔ مالک الملک کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے محترم کی علمی صلاحیتوں اور تحقیقی کاوشوں کو مزید چار چاند لگائے۔ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین 54۔مولانا محمد یوسف نعیم کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔ بلاشبہہ یہاں علوم و فنونِ اسلامیہ کے بڑے بڑے چراغ فروزاں ہوئے۔ یہیں ہمارے نہایت ہی مکرم دوست، مبلغ جماعت غربائے اہلِ حدیث پاکستان مولانا محمدیوسف نعیم حفظہ اللہ فروکش ہیں ۔ آپ ۵؍ مارچ ۱۹۶۶ء کو رینالہ خورد(ضلع اوکاڑہ)میں پیدا ہوئے۔ درسِ نظامی جامعہ ستاریہ کراچی، شہادۃ العالمیہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور فاضل عربی میٹرک بورڈ کراچی سے کیا۔ اس کے علاوہ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے تاریخِ اسلام اور اسلامک اسٹڈیز میں نمایاں نمبروں میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔ جن مدارس میں انھوں نے دینی تعلیم کے مراحل طے کیے، ان میں جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ، جامعہ رحمانیہ سولجر بازار کراچی، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی، جامعہ میاں صاحب کورٹ روڈ کراچی، جامعہ محمدی مسجد برنس روڈ کراچی، اور بحرالعلوم سعودیہ کراچی وغیرہ شامل ہیں ۔ آپ فاضل علومِ اسلامیہ اور بلند پایہ ادیب ہیں ۔ متعدد مقالات وکتب کے مصنف ہیں ۔ ’’لائبریریاں ‘‘ ان کا خاص موضوع ہے۔ اس عنوان پر ان کی دو اہم کتب ’’کراچی کے عوامی کتب خانے‘‘ اور ’’سفر نامہ پنجاب‘‘(چند شہروں کا مطالعاتی دورہ)شائع ہو چکی ہیں ۔ تاریخ، تذکرہ و تراجم بھی ان کے خاص دلچسپی کے موضوع ہیں ۔ پنجاب کی لائبریریوں پر ان کا ایک مضمون بہ عنوان: ’’سفرِ پنجاب کی سوغات‘‘ ہمارے میگزین مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی مسلسل آٹھ قسطوں میں شائع ہوا تھا۔ اس کی پہلی قسط دسمبر ۲۰۱۱ء(شمارہ: ۶۶)اور آخری قسط اگست ۲۰۱۲ء(شمارہ: ۷۳)میں
Flag Counter