Maktaba Wahhabi

817 - 924
59۔ڈاکٹر محمد عثمان سلفی وہ لوگ یقینا خوش قسمت ہیں کہ جنھیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے جوانی ہی میں دعوت و تبلیغ کی مناسبت سے اپنے شہر میں اور دور دراز کے علاقوں میں دینِ اسلام کی سفارت کاری کے مواقع میسر آجائیں ۔ ایسے ہی سعادت مند افراد میں ہمارے پیارے دوست مکرم ڈاکٹر محمدعثمان السلفی حفظہ اللہ ہیں ۔ موصوف کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے۔ آپ نے ضلع شیخوپورہ کی ایک تحصیل شرق پورہ میں اپریل ۱۹۸۸ء میں جناب مبشرعلی ملک کے گھر جنم لیا۔ مولانا محمدیحییٰ شرق پوری رحمہ اللہ کے مدرسے میں قرآنِ مجید کی تعلیم حاصل کی۔ آپ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹل ڈاکٹر ہیں ۔ پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے ڈینٹسٹ کی خصوصی تعلیم حاصل کی۔ اصل سکونتی تعلق شرق پور سے ہے، لیکن پیشہ وارانہ اُمور کی انجام دہی کے سلسلے میں لاہور میں مقیم ہیں اور اس شہر کے معروف علاقے شاہدرہ میں ’’فیملی ڈینٹل کلینک‘‘ کے نام سے اپنا ذاتی کلینک چلا رہے ہیں ۔ آپ کو اہلِ حدیث اسلاف کی روحانی زندگیوں سے بہت لگاؤ ہے۔ اس لیے آپ اسلاف کی دعوت عقیدہ توحید و سنت اور غیر اللہ کی بے ثباتی کا ﴿وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ﴾ [المائدۃ: ۵۴] کا ہر آن درس دیتے نظر آتے ہیں ۔ خوش لباس، خوش آواز اور خوش شکل ڈاکٹر محمد عثمان السلفی تحریر کے میدان میں اگرچہ نئے نئے ہیں ، لیکن فکر و عمل کے کچھ نئے گوشے ان کی تحریر سے بھی ملتے ہیں ۔ اُن کی فکری سوچ سے تعمیری ادب کی پیش کش، دعوتِ اسلاف کا فروغ اور سماجی و معاشرتی مسائل کا ادراک اور ان کا حل سمجھ میں آتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب موصوف نہایت ہی بہترین اخلاق اور رواداری کے مالک مونس جاں شخصیت ہیں ۔ دعا ہے کہ رب ذوالجلال والاکرام ان کی فکری و ادبی توانائی کو مزید رونق بخشے۔ آمین 60۔مولاناقاری لیاقت علی باجوہ فیروز پوری اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ اس فانی زندگی میں اپنے بندے کو کچھ دینی خدمت کا موقع اپنے خاص فضل و احسان سے نصیب فرمائے۔ ہمارے دوست مولانا قاری لیاقت علی باجوہ حفظہ اللہ اس لحاظ سے خوش بخت نکلے کہ انھیں دینی و تبلیغی خدمات سے دلچسپی ہے اور ایک طویل عرصہ سے عملی میدان میں ہیں ۔ برادر موصوف ۲ دسمبر ۱۹۷۰ء کو فیروزپور ضلع نارووال میں احمد دین باجوہ کے گھر پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ ظفروال کالج سے ایف اے کرنے کے بعد دینی مدارس کا رخ کیا۔ جامعہ رحمانیہ سیالکوٹ، جامعہ دارالسلام بمبانوالہ ڈسکہ، جامعہ علومِ اثریہ جہلم میں علومِ اسلامیہ کی تعلیم کے منازل طے کرتے رہے۔ اس دوران میں فاضل عربی بھی پاس کیا اور وفاق المدارس السلفیہ فیصل آباد سے وفاق کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی دینی خدمات کا سلسلہ سیالکوٹ کے ایک علاقے کوٹلی لوہاراں میں جاری ہے، جہاں وہ خطابت و تدریس کے علاوہ تحریری کام بھی کر رہے ہیں ۔ موصوف کی تحریر اپنا ایک جداگانہ انداز رکھتی ہے۔ آپ کی تحریریں ’’اہلِ حدیث‘‘، ’’الاعتصام‘‘، ’’صحیفۂ اہلِ حدیث‘‘،
Flag Counter