Maktaba Wahhabi

837 - 924
راہنمائی لی، جبکہ اردو نظموں میں دبستانِ علم و ادب مرحوم علیم ناصری(لاہور)، ممتاز فکری ادیب مولانا نعیم الحق نعیم رحمہ اللہ(سابق ایڈیٹر ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور)اور مولانا نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ(مدرس جامعہ سلفیہ فیصل آباد)سے اصلاح لی۔ آپ کے کلام میں مسلکِ اہلِ حدیث کا بیان و مشن جھلکتا ہے، جن میں روانی، شگفتگی، پختگی اور ادیبانہ ترنگ واضح نظر آتا ہے۔ موصوف شعر و ادب کے ادا شناس بھی ہیں اور علمائے کرام کے منظوم سوانح نگار بھی۔ ہر شعر میں گل و لالہ کی رعنائی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ قاری صاحب باعمل عالمِ دین ہیں ، طبعاً سنجیدہ، متین اور متواضع شخصیت ہیں ۔ منظوم کلام جماعت کے معروف جرائد ہفت روزہ ’’تنظیم اہلِ حدیث‘‘(لاہور)، پندرہ روزہ ’’صحیفۂ اہلِ حدیث‘‘(کراچی)، ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘(فیصل آباد)اور ماہنامہ ’’تفہیم الاسلام‘‘(بہاول پور)وغیرہ میں عرصہ دراز سے شائع ہو رہا ہے۔ انھوں نے اپنے علاقے کے مقامی جماعتی حالات کے پیشِ نظر چھوٹی بڑی چند کتابیں بھی تصنیف کیں ، جن میں حج، عمرے کا آسان طریقہ(۵۰ صفحات)۔ اصلاحی باتیں (صفحات: ۱۰۰)، معیاری نعتیں (صفحات: ۳۰)شامل ہیں ۔ اردو اور پنجابی میں پانچ جلدوں پر مشتمل ایک مجموعہ ’’حمد و نعت‘‘ کے نام سے لکھا ہے۔ اسی طرح دو اہم کتابیں زیرِ طبع ہیں : 1۔جماعت المسلمین کی چالاکیاں ۔ 2۔خطبات قاری تاج۔ ’’ادارۃ الاصلاح‘‘ کے نام سے پتوکی شہر میں انھوں نے دعوت و تبلیغ کا ایک مرکز قائم کر رکھا ہے، جس کے تحت دینی رسائل شائع ہوتے ہیں اور قرب و جوار کے علاقوں میں دعوتی و تبلیغی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ قاری صاحب نے ادارے کے ساتھ ہی جامع مسجد اہلِ حدیث کی بنیاد رکھی، جس میں ان کے صبح و شام دروس اور خطباتِ جمعہ کے پروگرام ہوتے ہیں ۔ موصوف ان دنوں گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی میں بطور ٹیچر بھی خدمت کر رہے ہیں ۔ دعا ہے رب العزت دین کے اس خادم کی دعوت کتاب و سنت کے لیے کی گئی کوششوں کو قبول فرمائے اور مزید توفیق سے نوازے۔ آمین 80۔مولانا ابو طلحہ ضیاء حفیظ اللہ خان عزیز یہ دور بے حسی اور جمود کا دور ہے کہ ظلمت کدہ فکر و نظر میں توحید و سنت کے غلبے کے لیے کوشش کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، لیکن اس افراتفری کے دور میں بعض افراد اور جماعتیں اپنے فرائض منصبی سے مغلوب ہو کر دعوت و تبلیغ، تعلیم و تدریس، وعظ و نصیحت اور تربیت و تنظیم کے ساتھ ساتھ تحقیق و تدقیق کے شعبہ میں کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ قرآن و سنت کے نظام کی انقلابی فکر کی دعوت اور اسے نافذ و غالب کرنے کی جدوجہد میں شب و روز کی محنت کرنے والی ایک شخصیت کا نام ابوطلحہ ضیاء مولانا حفیظ اللہ خان عزیز حفظہ اللہ ہے۔ موصوف راقم خاک سار کے بڑے بھائی ہیں ۔ ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کے مدیر مسؤل اور جماعت کی مؤقر علمی شخصیت اور بہترین خطیب ہیں ۔ آپ ۶؍ اپریل ۱۹۶۶ء کو احمد پور شرقیہ میں پیدا ہوئے۔ حضرت دادا جی مولانا
Flag Counter