Maktaba Wahhabi

150 - 467
ادائیگی سے پانچ سال تک روک رکھا تھا۔ ان کو یہ خوف تھا کہ نجد کے موحدین کی حجاز میں دوسرے مسلمانوں سے کہیں لڑائی نہ ہو جائے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دعوت توحید سے ڈر رہا تھا۔ اسی سال شریف مکہ نے اردن کیا وہاں اسے امیر المومنین اور خلیفہ المسلمین کے خطابات دئے گئے تھے۔ شام، فلسطین اور اردن کے کچھ لوگوں نے اس کی بیعت بھی کی۔ حجاز کے جو لوگ ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بھی اس کی بیعت کی تھی۔ جب وہ اس دورہ سے واپس مکہ مکرمہ آیا تو وہ سب سے عظیم لقب خلیفہ المسلمین پر بڑا فخر کرتا تھا۔ یہی وہ سال تھا جب ریاض میں، کانفرنس منقعد ہوئی۔
Flag Counter