Maktaba Wahhabi

17 - 467
3۔العینیہ العینیہ کے سربراہ عثمان بن معمر تھے۔ العینیہ آل معمر کا مرکز تھا۔ 4۔الخرج امارۃ الخرج کے سربراہ زید بن زامل الدیلمی تھے۔ یہ بھی ریاض کے قریب واقع ہے۔ لیکن سرسبز باغات کی وجہ سے ایک مالدار ریاست تصور کی جاتی تھی یہاں پانی بھی وافر مقدار میں تھا۔ اس وقت کانظام قبائلی طرز کاتھا چنانچہ سرداری و سیادت اسی کے ہاتھ میں ہوتی جو قوت اور بہادری کے جوہر سے متصف ہوتا۔ دینی اور مذہبی سطح پر اس وقت معاشرہ میں جہالت اور گمراہمی عام تھی۔ بدعات اور خرافات کا دور دورہ تھا دینی تعلیمات کی کم فہمی کی وجہ سے معاشرہ پر جہالت اور گمراہی کا غلبہ تھا۔ شیخ محمد بن عبدالوہاب ایسی فضا میں جب ہر طرف گمراہی تھی شیخ محمد بن عبدالوہاب بن سلیمان بن علی التمیمی 1115ھ بمطابق 1703ء میں عینیہ میں پیدا ہوئے آپ کا تعلق ایک مذہبی اور علمی گھرانہ سے تھا۔ شیخ محمد کے دادا کا نام شیخ سلیمان بن علی تھا۔ وہ نجد کے مشہور عالم تھے۔ اور حنبلی فقہ کے عظیم علماء میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ وہ فتویٰ بھی جاری کرتے تھے۔ انہوں نے بے شمار طلباء کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا شیخ محمد کے والد محترم کا نام عبدالوہاب تھا۔ وہ بھی قاضی کے منصب پر فائز
Flag Counter