Maktaba Wahhabi

173 - 467
39۔ عجب بن محفوظ شریفتہ ہجر کے سربراہان اور شاہ عبدالعزیز کی فوج کے ارکان بھی ساتھ تھے۔ شاہ عبدالعزیز جس دور میں ریاض سے مکہ مکرمہ کی طرف جارہے تھے، ذرائع ابلاغ کا ایسا انتظام نہ تھا جیسا کہ آج کل ہے۔ لیکن شاہ عبدالعزیز کو راستہ میں مسلسل ڈاک ملتی رہی۔ انہوں نے اس کا خصوصی انتظام کیا تھا۔ اس ڈاک میں حکومتی امور کے روز مرہ مسائل ہوتے تھے۔ مکہ مکرمہ کا یہ سفر نہایت احتیاط سے کیا گیا۔ خیر الدین الزر کلی نے ’’شبہ الجزیرہ ‘‘ صفحہ 338 پر لکھا۔‘‘ ان کی(شاہ عبدالعزیز)عادت ہی کچھ ایسی تھی کہ وہ نہایت احتیاط سے سفر کرتے تھے۔عجلت نہیں کرتے تھے۔ منزل بہ منزل سفر کرنے سے ان کو معلومات حاصل ہوتی رہتی تھیں کہ حجاز میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ ایک ایسے علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے جس کی بنیادیں بہت گہری تھی۔ خارجی ملکوں سے اس کے تعلقات تھے۔ بہت سی لالچی آنکھیں ان پر لگی ہوئی تھیں۔‘‘
Flag Counter