Maktaba Wahhabi

25 - 467
عبدالرحمن بن فیصل(دوسری بار) 1889ء سے 1891ء تک آل رشید 1891ء سے 1902ء تک شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن 1902ء سے 1983ء تک شاہ سعود بن عبدالعزیز 1953ءسے 1964ء تک شاہ فیصل بن عبدالعزیز 1964ء سے 1975ء تک شاہ خالد بن عبدالعزیز 1975ء سے 13 جولائی 1982ء تک خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز 13 جولائی 1982ء پہلا دور امام محمد بن سعود کے وقت سے شروع ہوتا ہے۔ جب انہوں نے شیخ محمد بن عبدالوہاب سے دین کی سربلندی کے لیے معاہدہ کیا۔ یہ دور 1745ء سے شروع ہو کر 1803ء تک جاری رہا اس دوران اصلاح اور تطہیر کے لیے فعال مہم چلائی گئی۔ تقریر، وعظ اور ارشاد کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اس تحریک کی حمایت کی۔ 1765ء میں جب شہزادہ محمد کا انتقال ہوا، ان کی دعوت دور دور تک پہنچ چکی تھی۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جنہوں نے شیخ محمد بن عبدالوہاب کو نکالا تھا۔ وہ بھی اس اصلاحی تحریک کی طرف مائل ہو گئے۔ 1765ء میں امام محمد بن سعود کی وفات 70 سال کی عمر میں ہوئی اور انہوں نے 40 سال تک حکمرانی کی۔ اس کے بعد حکمرانی ان کے ولی عہد امام عبدالعزیز نے سنبھالی۔ یہ بھی شیخ محمد بن عبدالوہاب کے شاگرد تھے۔ درعیہ کی شہرت ان کے والد کے ہی دور میں دور دور تک پہنچ چکی تھی۔ 1765ء میں جب ان کی بیعت ہوئی انہوں نے اسی انداز میں فتوحات کا عمل جاری رکھا۔
Flag Counter