Maktaba Wahhabi

273 - 467
شہزادہ عبداللہ الفیصل کا بیان شہزادہ عبداللہ الفیصل شاہ عبدالعزیز کے پوتے اور شاہ فیصل کے بڑے صاحبزادے ہیں اور سابق وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے شاہ عبدالعزیز کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شخصیت میں ایسے عوامل تھے جو کسی اور میں نہیں تھے۔ انہوں نے جو لڑائیاں لڑیں و ہ طمع یا لالچ کے سبب نہیں تھیں۔ بلکہ ایسے عوامل کی مرہون منت تھیں جو پہلے سے ان کی نگاہ حق نے دیکھ رکھے تھے۔ وہ کبھی بھی دشمن کو کمزور نہیں سمجھتے تھے۔ زیادتی کرنا ان کا شیوہ نہیں تھا۔ خواہ مخواہ لڑائی میں پہل نہیں کرتے تھے۔ خون بہانے سے بھی احتراز کرتے تھے لیکن جب انہیں مجبور کیا جاتا تھا تو پھر وہ دشمنوں کو ٹھیک ٹھاک سبق سکھاتے تھے۔ ان کے اخلاق کا اہم پہلو یہ تھا کہ وہ دشمنوں کو دوست بنا لیتے تھے۔ وہ لڑائی میں جیت جانے کے بعد دشمن کو یقین دلاتے تھے کہ وہ انتقام کا نشانہ نہیں بنیں گے۔ بلکہ ان کی عزت کا خاص کا خیال رکھتے تھے۔ میرے دادا اپنے اخلاق کی قوت سے انہیں اپنے قریب کر لیتے۔ وہ کبھی بھی بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیتے تھے کہ ان کے اور دشمن کے درمیان ماضی میں کبھی لڑائی ہوئی ہے۔ وہ اپنے غلبے پر بھی فخر نہیں کرتے تھے۔ اپنے دشمن کو ہمیشہ اپنے آپ سے زیادہ طاقتور سمجھتے۔ وہ اللہ کی نصرت و مدد کے ہمیشہ امیدوار رہتے۔ (روزانہ الجزیرہ شمارہ 710)
Flag Counter