Maktaba Wahhabi

287 - 467
تھی۔ عوام اور حکومت نے اس دن کی مناسبت سے جشن اور خوشی منانے کا پروگرام بنایا تھا۔ یہ پروگرام شہروں کے علاوہ گاؤں میں بھی منانا تھا۔ ادھر مملکت کی وزارت خارجہ نے جدہ سے ایک بیان جاری کیا کہ حکومت پچاس سال قبل ریاض میں شاہ عبدالعزیز کے داخل ہونے کے سلسلے میں جشن منانا چاہتی ہے لیکن علماء نے فتویٰ دے دیا کہ یہ مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے۔ مسلمانوں کے لیے عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے سوا اور کوئی دن منانا جائز نہیں۔ بات جب شاہ عبدالعزیز تک پہنچی تو انہوں نے علماء کے فتویٰ کا احترام کرتے ہوئے تمام پروگرام ملتوی کر دئیے۔ خیر الدین الزر کلی لکھتے ہیں۔ کہ مجھے یوسف یاسین نے ریاض سے لکھا ’’علماء کے احترام کے پیش نظر شاہ عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے مطابق جشن نہ منانے کا اعلان کیا گیا ‘‘ یہی وجہ ہے کہ مملکت سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی نہیں ہوتی۔
Flag Counter