Maktaba Wahhabi

290 - 467
خوردنی پہنچاتے رہے۔ اور رابغ کی بند گاہ سے شاہ عبدالعزیز کو سہولیات بہم پنچائیں۔ تاکہ وہ بیرونی دنیا سے رابطہ رکھ سکیں۔ شاہ عبدالعزیز کو ان کا یہ کردار اتنا پسند آیا کہ اس کی اہمیت کا ہمیشہ ذکر کرتے تھے اور جس قسم کی ضرورت بن بیریک کوہوتی تھی، شاہ عبدالعزیز اسے ہمیشہ پورا کرتے تھے۔ ایک قحطانی قبیلے کےسردار نے شاہ عبدالعزیز کو اپنے گاؤں میں دعوت پر بلایا۔ یہ گاؤں الدوادمی اور عفیف کے درمیان واقع ہے۔ چونکہ شاہ عبدالعزیز اسی راستے سے حج کے لیے آتے تھے، لہذا ان سے ملنے کا وعدہ کر لیا۔ جب آپ ادھر سے گزرے اور ان کے مہمان بنےتو قحطانی قبیلے کے سرداروں نے شاہ عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کی مہمان نوازی کے لیے تقریبا ً ایک سو بکریاں ذبح کیں۔ جب شاہ عبدالعزیز کو پتا چلا تو انہوں نے حکم دیا کہ ان کو ایک ایک بکری کے بدلے سو سو بکریاں دی جائیں۔ اور ساتھ ہی تیس ہزار ریال بھی دئیے جائیں۔
Flag Counter