Maktaba Wahhabi

310 - 467
برطانوی سفیر سےملاقات جب برطانوی سفیر ملاقات کے لیے آیا ابن سعود نے برطانوی سفیر سے کہا ’’ میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ ہمارا ملک جس حالت میں ہے اسے اسی طرح رہنے دیا جائے تاکہ یہاں امن وامان رہے اس لئے کہ میرے ملک کے ارد گرد ایسا بارود ہے جو اگر بھڑک اٹھی تو ہم ہی نہیں آپ بھی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے اور پھر خداہی بہتر جانتا ہے ہم کہاں ہو ں گے۔‘‘ اس پرطانوی سفیر نے کہا ’’ میرا ملک یہ جانتا ہے اور ہم آپ کے خیالات کی قدر کرتے ہیں۔ آپ سے صرف یہ امید کرتےہیں کہ آپ کوئی ایسا موقف اختیار نہ کریں جو ہمارے خلاف ہو۔‘‘ شاہ عبدالعزیز نے بلا تاخیر جواب دیا۔ "اما هذا فاعد كم "(ترجمہ) جہاں تک یہ بات ہے تو میں اس کا وعدہ کرتا ہوں۔‘‘ اس طرح شاہ عبدالعزیز نے اپنی مکمل آزادی ہی نہیں بلکہ پوری غیر جانب داری بھی برقرار رکھی۔ دونوں فریق ان کی قدر کرتے تھے۔ یہ دنیا کی واحد مثال ہے جس سے شاہ عبدالعزیز کا تدبر اور فراست مترشح ہوتی ہے۔
Flag Counter