Maktaba Wahhabi

34 - 467
الخرج عبداللہ بن سلیمان الحمل ساری بن یحی بن سویلم سدیر عبداللہ بن محمد بن معیقل القصیم حجیلان بن حمد جبل شمر محمد بن عبدالمحسن بن علی دوسرے علاقوں کے امراء تقریباً وہی تھے جو ان کے والد امام سعود کے دور میں تھے۔ ان کے دور میں مصر کے والی محمد علی پاشا کی فوجوں سے جھڑپیں ہوتی رہیں۔ امام عبداللہ کی بہادری اپنی جگہ مسلم تھی۔ مگر مصر کے والی نے جس تعداد میں فوج اور اسلحہ اپنے بیٹے ابراہیم پاشا کی قیادت میں بھیجا امام عبداللہ نے اس کا بڑی بے جگری سے مقابلہ کیا مگر آخر کار انہوں نے صلح کے لیے ہتھیار ڈال دئیے۔ ان کو گرفتار کر کے پہلے مصر لے جایا گیا اور پھر استنبول(ترکی)۔آخر کار وہاں ان کوسزائے موت دے دی گئی۔
Flag Counter