Maktaba Wahhabi

343 - 467
شاہ عبدالعزیز اور امریکی صدر روزو یلٹ( سے ملاقات شاہ عبدالعزیز نےاپنی زندگی میں مملکت سعودی عرب سے باہر بہت کم دورے کئے۔ انہوں نے امریکی صدر روزویلٹ سے 1945ء میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات سویز کنال میں امریکی بیڑے پر ہوئی اس وقت امریکی صدر مالٹا سے واپس جا رہے تھے۔ ویلم ایڈی جو مملکت سعودی عرب میں امریکی صدر روز ویلٹ کے درمیان ترجمانی کے فرائض انجام دئیے۔ اس نے شاہ عبدالعزیز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے۔ ’’مملکت سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزیز آل سعود جو ابن سعود کے نام سے مشہور ہیں بیسویں صدی کی بڑی شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا ہے ا س مملکت کی کامیابی میں ان کی شخصی قیادت کا بہت بڑا کردار ہے۔ قوم کو متحد کرنے کے معاملے میں وہ ایک بے مثال قائد ہیں۔ وہ بہت ہوشیار اور سمجھدار ہیں۔ وہ اپنی گفتگو میں یہ مثال دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جزیرہ نمائے عرب کو صحیح ایمان دیا ہے اور مغربی دنیا کو لوہا۔ لوہے سے ان کی مراد ٹیلی فون۔ ریڈیو، ہوائی جہاز اور دوسرے آلات حرب ہیں۔‘‘ وہ لکھتے ہیں ’’میں 1945ء اور 1946ء میں کے دوران ان سے ملتا رہا ہوں۔ وہ مجھ سے کھل کر بات کرتے تھے۔ وہ ایک ماہر نشانے باز اور تجربہ کار فوجی ہیں۔ ان میں بحیثیت بادشاہ
Flag Counter