Maktaba Wahhabi

312 - 665
مولانا عبدالحق ہاشمی برصغیر کے جن علمائے عظیم المرتبت نے درس وتدریس، تصنیف وتالیف اور وعظ وخطابت میں شہرت پائی اور بدرجہ غایت خدمات سرانجام دیں ان میں ایک جلیل القدر عالم حضرت مولانا ابومحمد عبدالحق ہاشمی فاروقی تھے۔ان کا سلسلۂ نسب بیالیس واسطوں سے خلیفہ ثانی امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔یہ سلسلۂ نسب ان کے خاندان میں محفوظ ہے اور خود مولانا ممدوح نے ان تمام افراد کے اسمائے گرامی اپنی ایک تصنیف عقیدہ الفرقۃ الناجیہ کے صفحہ 27 پر تحریر فرمائے ہیں۔ مولانا عبدالحق ہاشمی کے ابتدائی دور کے اسلاف میں سے ایک سے بزرگ(جن کا نام علی تھا) اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے عہد خلافت میں محمد بن قاسم کی قیادت میں ایک فوجی کی حیثیت سے واردِ سند ہوئے اور پھر اسی خطۂ ارض میں اقامت گزیں ہوگئے۔ مولانا ممدوح کے والد گرامی کا اسم گرامی مولانا عبدالواحد تھا جو(سابق) ریاست بہاول پور کے ایک گاؤں کوٹلہ شیخاں میں سکونت پذیر تھے۔اسی گاؤں میں 1202ھ میں مولانا عبدالحق پیدا ہوئے۔یہ والدین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ان سے پہلے جو بھائی پیدا ہوئے، سب وفات پاگئے تھے۔والدین نے ان کی بہت اچھی طرح تربیت کی۔والد نام دار عالم دین تھے، اس لیے انھوں نے بیٹے کو اپنی نگرانی میں گھر میں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا اور قرآن مجید، اردو، فارسی اورصرف نحو وغیرہ علوم کی کتابیں خود پڑھائیں۔کچھ بڑے ہوئے تو والد کے حکم سے ملتان، بٹالہ، امرتسر اوردہلی وغیرہ کے جید علماء کی خدمت میں حاضری دی اور ان سے حصولِ علم کیا۔ ان علماء میں مندرجہ ذیل حضرات شامل ہیں۔ 1۔مولانا عبدالتواب ملتانی،۔2۔مولانا ابوالفضل محمد بن عبداللہ ریاستی،۔3۔مولانا ابو اسماعیل ابراہیم بن عبداللہ لاہوری،۔4۔مولانا ابوعبداللہ عثمان بن حسین عظیم آبادی،۔5۔مولانا ابوالحسن محمد بن حسین دہلوی،۔6۔مولانا محمد حسین بٹالوی،۔7۔مولانا ثناء اللہ امرتسری،۔8۔شیخ ابو القاسم عیسیٰ بن احمدراعی،۔9۔شیخ ابو الفضل امام الدین بن محمد بن ماجہ قنبری،۔10۔شیخ ابو عبدالرب محمد بن ابو محمد عنیطی،۔11۔شیخ ابویسار محمد بن عبداللہ عنیطی،۔12۔شیخ احمد بن عبداللہ بن سالم بغدادی،۔13۔شیخ ابومحمد بن محمود طنافسی،۔14۔شیخ احمد بن حیدر ہاشمی،۔15۔مولانا ابوادریس بن عبدالوہاب سکندر آبادی،۔16۔شیخ ابومحمد ہبتہ اللہ بن محمود الملانی،۔17۔شیخ خلیل بن محمد بن حسین بن محسن انصاری،۔18۔شیخ سعید بن محمد مکی،
Flag Counter