Maktaba Wahhabi

660 - 665
مولانا محمود احمد غضنفر جن حضرات نے کسی نہ کسی انداز میں ہمیشہ خدمت دین کو اپنا شعار بنائے رکھا، ان میں مولانا محمود احمد غضنفر کااسم گرامی قابل ذکر ہے۔مولانا ممدوح یکم جنوری 1945ء کو ضلع لدھیانہ(مشرقی پنجاب) کےایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔مروّجہ تعلیم 1965ء؁ میں جامعہ سلفیہ(فیصل آباد) میں مکمل کی۔فاضل عربی اور اردو عالم کے امتحانات پنجاب یونیورسٹی میں دیے اورکامیاب ہوئے۔وفاق المدارس السلفیہ کا امتحان بھی پاس کیا۔تعلیم سے فراغت کے بعد 1965ء؁ سے 1970ء؁ تک پانچ سال جامعہ تعلیمات اسلامیہ(فیصل آباد) میں سلسلہ تدریس جاری رہا۔سعودی عرب کی وزارتِ مذہبی امور میں سولہ سال ملازمت کی۔ مختلف مساجد میں اٹھائیس سال بلا معاوضہ خدمت خطابت سرانجام دیتے رہے۔ذاتی کوشش سے مندرجہ ذیل تین مسجدیں تعمیر کرائیں۔ 1۔مسجد مزمل اہلحدیث بند روڈ۔لاہور 2۔مسجد ریاض الجنۃ اہلحدیث۔گوشہ احباب۔لاہور 3۔مسجد انوار رحمت۔اہلحدیث۔فیصل آباد صحافت کے سلسلے تگ وتاز اوردیگر خدمات ایک نظر میں۔ ٭ کچھ عرصہ ہفت روزہ”اہلحدیث“(لاہور) میں خدمات انجام دیں۔ ٭ ایک سال ماہنامہ”البدر الاسلامیہ“ کی ادارت کی۔ ٭ مجلّہ ”دعوۃ الحق“ کاکویت نمبر شائع کیا جو تین سوصفحات پر مشتمل ہے۔اس نمبر میں کویت سے متعلق عربی اور اردو میں مضامین شائع کیے گئے۔ ٭ مجلّہ ”دعوۃ الحق“ کا نجد وحجاز نمبر جو پانچ سوصفحات پرمشتمل ہے، اردو اور عربی زبانوں میں معرضِ اشاعت میں آیا۔اس ضخیم نمبر میں سعودی عرب کے بارے میں بہت سے معلومات افزا مضامین اشاعت پذیر ہوئے۔ ”دعوۃ الحق“ کے کویت نمبر اور نجد وحجاز نمبر کو اپنے موضوع کی اہم تاریخی دستاویز سے تعبیر کرنا چاہیے۔ ٭ ایک سال ہفت روزہ”تنظیم اہلحدیث“(لاہور) کے مدیر رہے۔ ٭ 1987ء؁ یہ فقیر ادارہ ثقافت اسلامیہ میں بطور ریسرچ فیلو تصنیفی خدمات سرانجام دیتا تھا۔اس زمانے می کچھ عرصہ ہفت روزہ ”اہلحدیث“ کی اداریہ نویسی میرے سپردرہی۔مولانامحمود
Flag Counter