Maktaba Wahhabi

112 - 406
۲....حدیث حوض ایسے ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق جن شبہات کو بہت زیادہ ہوا دی جاتی ہے ان میں سے ایک ’’حدیث حوض‘‘ بھی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میرے صحابہ میں سے کچھ لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے حتی کہ میں انہیں پہچان لوں گا تو انہیں میرے پاس پہنچنے سے قبل روک لیا جائے گا۔ میں کہوں گا: میرے اصحاب۔‘‘ تو وہ روکنے والا کہے گا: ’’آپ کو علم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا بدعات ایجاد کرلیں تھیں ۔‘‘ [1] ’’میں حوض پر تمہارا پیش خیمہ ہوں گا اور جو شخص میرے پاس سے گزرے گا وہ پئے گا اور جس نے پی لیا تو اس کو کبھی پیاس نہ لگے گی۔ میرے سامنے کچھ لوگ اتریں گے جنھیں میں پہچان لوں گا اور وہ لوگ مجھے پہچان لیں گے پھر میرے اور ان کے درمیان پردہ حائل ہوجائے گا۔‘‘ ابوحازم نے بیان کیا کہ مجھ سے نعمان بن ابی عیاش نے سنا تو کہا: کیا تم نے سہل سے اسی طرح سنا ہے؟ میں نے کہا: ہاں ۔ انہوں نے کہا: ہاں ، میں ابوسعید خدری پر گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انھیں اتنا زیادہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں کہوں گا کہ یہ لوگ مجھ سے ہیں ۔‘‘ پس کہا جائے گا کہ:’’ تم نہیں جانتے کہ تمہارے بعد انہوں نے کیا کیا ہے۔‘‘ میں کہوں گا: ’’ اللہ کی رحمت سے بعید ہو وہ شخص جس نے میرے بعد تبدیلی کی۔‘‘[2] حضرت اسماء رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں اپنے حوض پر ان لوگوں کا انتظار کروں گا جو میرے پاس آئیں گے پس کچھ لوگ میرے سامنے سے پکڑے جائیں گے تو میں کہوں گا کہ یہ میری امت ہے تو جواب ملے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا، یہ لوگ الٹے پاؤں پھر گئے تھے۔‘‘ ابن ابی ملیکہ یہ دعا مانگا کرتے تھے: ’’اے اللہ ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ الٹے پاؤں پھر جائیں ، یا فتنہ میں پڑجائیں ۔‘‘ [3]
Flag Counter