Maktaba Wahhabi

158 - 406
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جس کی توبہ اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی ہو، اسے کبھی عذاب نہیں دیں گے۔ پھر یہ بھی جان لینا چاہیے کہ غزوہ تبوک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا آخری غزوہ تھا۔ جو آپ نے اپنے صحابہ کی ہمراہی میں کیا اور اس موقع پر دوسرے غزوات کی نسبت بہت بڑی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا، جیسا کہ غزوہ بدر، غزوہ احد، فتح مکہ، حنین اور موتہ۔ اس موقع فتح و نصرت آ کے قدم چومتی رہی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ نے راہ جہاد کو مکمل کیا اور مرتدین سے دین کی حفاظت کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں فتوحات کے دروازے کھول دئیے۔ بلاد فارس، عراق، شام اور مصر فتح ہوئے، پھر ان تمام باتوں کے بعد کیسے کہا جا سکتا ہے کہ صحابہ کرام جہاد سے جی چراتے تھے اور دنیاوی زندگی کی طرف مائل ہو گئے تھے۔ آیت ارتداد کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّٰهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ﴾ [ المائدۃ: ۵۴] ’’اے مؤمنو!تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے گا تو عنقریب اللہ ایسے لوگ لائے گا کہ وہ اللہ کے محبوب اور اللہ ان کا محبوب ہوگا وہ مسلمانوں پر نرم اور کافروں پر سخت ہوں گے اللہ کی راہ میں لڑیں گے اور کسی ملامت گر کی ملامت کا اندیشہ نہ کریں گے یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے۔‘‘ یہ آیت مبارکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت پر بہت بڑی دلیل ہے۔یہی وہ قوم ہیں جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں ۔ مفسرین کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی۔ امام طبری رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’یہ آیت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے متعلق نازل ہوئی ہے۔‘‘[1] بعض مفسرین نے کہا ہے کہ یہ آیت بعض انصار کی شان میں نازل ہوئی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی قوم اہل یمن کے متعلق نازل ہوئی ہے۔ بہرحال یہ آیت عام ہے جو کہ ان
Flag Counter