Maktaba Wahhabi

160 - 406
مرتدین سے جہاد کیا تھا اور ان پر فتح پائی تھی۔ یہ بات عقلاً محال ہے کہ مرتدین مسلمانوں پر فتح پا لیں ۔ آیت خشوع ان میں سے ایک آیت کو آیت خشوع کا نام دیا گیا ہے۔ آیت خشوع یہ ہے: ﴿ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ ﴾ [ الحدید: ۱۶] ’’کیا اہل ایمان کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جھک جائیں جو نازل کیا ہے اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائیں جنھیں ان سے پہلے کتاب دی گئی، پھر ان پر لمبی مدت گزر گئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اوران میں سے بہت سے نافرمان ہیں ۔‘‘ الدر المنثور میں جلال الدین سیوطی نے لکھا ہے: ’’جب اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو سختی اور تکلیف کی زندگی گزارنے کے بعد عیش و راحت کے ایام گزارنے لگے۔ گویا کہ انہوں نے اپنے بعض اعمال چھوڑ دئیے تھے۔ اس پر انہیں عتاب کیا گیا اور یہ آیت نازل ہوئی اور ایک دوسری روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے سترہ سال بعد مہاجرین کے دلوں میں سستی دیکھی تو یہ آیت نازل فرمائی۔ جب یہ صحابہ کرام جو کہ سب سے بہترین لوگ تھے، جیسا کہ اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے ان کے دل اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کے نازل کردہ حق سے سترہ سال تک نہ ڈرے، حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں سستی محسوس کی اور انھیں سزا دی؛ اور انہیں دل کی اس سختی سے ڈرایا جو کہ انہیں فسق و فجور کی طرف لے کر جانے والی ہے، تو پھر بعد میں آنے والے قریشی خاندانوں پر کوئی ملامت نہیں جو کہ سن سات ہجری کو فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوئے۔‘‘ اس شبہ پر علماء کا ردّ ٭پہلی روایت جو کہ سیوطی کی تفسیر الدر المنثور سے نقل کی گئی ہے یہ روایت اعمش پر موقوف ہے ؛ اور اعمش مشہور مدلس ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ روایت متفرد بھی ہے۔ الغرض بالعموم یہ روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں ہے، جیسا کہ ان لوگوں کا دعویٰ ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ اس کلام میں تحریف کی گئی ہے۔ روایت میں عتاب کا لفظ ہے ( عوتبوا )؛(عوقبوا) سزا دینے کے الفاظ نہیں ہیں ۔ جب کہ دوسری روایت کے متعلق سیوطی نے کہا ہے کہ یہ روایت ابن مردویہ نے حضرت انس سے روایت کی
Flag Counter