Maktaba Wahhabi

164 - 406
اس کھیتی کے ہے جس نے اپنی کونپل نکالی پھر اسے مضبوط کیا پھر موٹی ہوکر اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی کسانوں کو خوش کرنے لگی تاکہ اللہ ان کی وجہ سے کفار کو غصہ دلائے اللہ ان میں سے مؤمنین اور نیک کام کرنے والوں سے بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ آیت میں وارد لفظ ’’منہم‘‘ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جنھیں یہ رحمت اور مغفرت شامل نہیں ہے اور اس میں یہ دلیل بھی ہے کہ اس آیت میں بعض صحابہ سے ایمان اور نیک اعمال کی نفی کی گئی ہے۔ اس آیت میں ایک ہی آن میں مدح بھی ہے اور قدح بھی۔ تو جہاں اس آیت میں چند گنے چنے صحابہ کی تعریف کی گئی ہے تو وہیں پر دوسرے صحابہ پر جرح بھی کی گئی ہے۔ اس شبہ پر ردّ اس شبہ پر ردّ کئی زاویوں سے کیا گیا ہے۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی بلیغ انداز میں مدح و ثنا کی گئی ہے اور ان کی عظیم الشان صفات بیان کی گئی ہیں جو کہ دین میں ان کے مقام و مرتبہ پر دلالت کے ساتھ ساتھ ان کے ایمان راسخ، اسلام میں تقدیم اور عمل صالح پر دلالت کرتی ہیں ۔ ان کا یہ کہنا کہ لفظ ’’منہم‘‘ جو کہ یہاں ﴿ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا﴾[ الفتح: ۲۹] وارد ہے، یہ تبعیض کے لیے ہے۔ یہ ایک کھلی ہوئی غلطی ہے۔ اس لیے کہ مفسرین اہل علم کے ہاں یہاں پر ’’من‘‘ بیان کے لیے ہے، تو اس صورت میں معنی یہ ہو گا کہ اس جنس سے جو لوگ ایمان لائے ہیں ، ان سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور وہ حضرات صحابہ ہیں ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ﴾[الحج: ۳۰] ’’پس بتوں کی گندگی سے بچو اور جھوٹی بات سے بچو۔‘‘ یہاں پر تبعیض مقصود نہیں ہے، بلکہ یہاں پر جنس کا بیان ہے۔ یعنی اس پلیدی سے بچو جو بتوں کی جنس ہے۔ اس لیے کہ پلیدی کی بھی کئی اقسام ہیں جیسا کہ زنا، سود خوری، شراب نوشی، پلیدی، جھوٹ وغیرہ۔ پس یہاں پر لفظ (من) داخل کرنے کا فائدہ جنس کا بیان ہے۔ تو (منہم)کا معنی ہے: اس جنس سے؛ یعنی جنس صحابہ، اور کہا جاتا ہے: (( اَنْفِقْ نَفْقَتَکَ مِنَ الدَّرَاہِمِ۔ یعنی اِجْعَلْ نَفْقَتَکَ مِنْ ہٰذَا الْجِنْسِ۔)) صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیلے خطبہ جمعہ دیتے چھوڑ گئے ﴿ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللّٰهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ﴾[الجمعۃ: ۱۱]
Flag Counter