Maktaba Wahhabi

226 - 406
﴿ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ﴾ [یونس: ۶۲] ’’آگاہ رہوکہ اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں ۔‘‘ اس کے علاوہ دیگر آیات بھی اس باب میں ذکر کی ہیں ، پھر کہا ہے: تو پھر شیخین ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کیسے تمنا کرتے ہیں کہ ان بشرمیں سے نہ بنیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے ساری مخلوقات پر ترجیح دی ہے۔ اس پر ردّ: ۱۔یہ آیات انسان کے اپنے رب سے خوف کے منافی نہیں ہیں ہم اس سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر صحابہ سے اللہ تعالیٰ ک خوف ثابت کر چکے ہیں ۔ ۲۔ سورت یونس کی اس آیت کے بارے میں ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں : ‘‘اولیا اللہ وہ ہیں جن کے دلوں میں ایمان و یقین ہو، جن کا ظاہر تقوی اور پرہیزگاری میں ڈوبا ہوا ہو، جتنا تقوی ہوگا اتنی ہی ولایت ہوگی۔جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کی تفسیر فرمائی ہے۔پس جو کوئی اللہ تعالیٰ سے جتنا زیادہ ڈرنے والا ہوگا وہ اتنا ہی بڑا اللہ تعالیٰ کا ولی ہوگا۔ ایسے لوگ محض نڈر اور بے خوف ہیں قیامت کے دن کی وحشت ان سے دور ہوگی، وہ کبھی غم و رنج سے آشنا نہ ہوں گے۔ دنیا میں جو چھوٹ جائے اس پر انہیں حسرت و افسوس نہیں ہوتا۔‘‘ [1] پس اس آیت میں وارد خوف آخرت کا خوف ہے اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ سے اس دنیا میں ڈرا کرتے تھے نہ کہ آخرت میں ۔و لا ہم یحزنون سے مراد ماورائے دنیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کا خوف خود دلالت کرتا ہے کہ یہ خوف انہیں دنیا میں تھا۔ یہی حال دیگر تمام آیات کا ہے اور یہاں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان آیات سے استدلال کرنے والا ان کی تطبیق حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر نہیں کر سکا۔ اعتراض:....پھر یہ تنقید نگار کہتاہے :’’جب ایک عام راہ راست پر چلنے والے مومن پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور اسے جنت میں اس کے ٹھکانہ کی خبر دیتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کا خوف نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اپنے پیچھے چھوڑ کر جانے والی دنیا پر غمگین ہوتا ہے اور اسے آخرت میں پہنچنے سے قبل دنیا کی زندگی میں ہی خوشخبری مل جاتی ہے، تو ان بڑے صحابہ لوگوں کا کیا حال ہو گا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام مخلوق سے بہترین لوگ ہیں جیسا کہ اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے۔ وہ تمنا کرتے ہیں کہ وہ ایک ٹہنی ہوتے ایک مینگنی ہوتے، ایک بال، یا ایک اینٹ ہوتے۔ اگر ان لوگوں کو ملائکہ نے خوشخبری دی ہوتی تو وہ ہرگز یہ تمنا نہیں
Flag Counter