Maktaba Wahhabi

305 - 406
اس کے علاوہ بھی دیگر احادیث ہیں جن میں مہر کم رکھنے کی ترغیب ہے۔ ۳۔یہ آیت جس سے اس عورت نے استدلال کیا، اور وہ اس کے مفہوم سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی توجیہ کے منافی نہیں ۔ اس کی آخری انتہایہ ہو سکتی ہے کہ اس آیت میں وارد قنطار میں قادر انسان کے لیے زیادہ مہر دینے کا جواز ہے۔ جس کا مکلف عاجز اور غیر قادر اور غیر مستطیع کو نہیں ٹھہرا یا جاسکتا۔ اس کی دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس آدمی پر انکار ہے جس نے چار اوقیہ کے بدلہ ایک انصاری عورت سے شادی کر لی تھی۔ کیو نکہ اتنا مہر ان کی حالت کے مناسب نہیں تھا ۔یہ تو اس وقت ہوگا جب آیت مہر میں غلو پر دلالت کرتی ہو۔ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آیت کر یمہ مہر میں غلو کے مباح ہونے دلالت نہیں کرتی بلکہ یہ مبالغہ اور کثرت کے اعتبار سے ایک تمثیل ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور مسئلہ کلالہ سے لاعلمی: حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مسئلہ کلالہ پوچھا گیا، مگر آپ کو علم نہیں تھا۔ جواب:.... صحیح مسلم میں معدان بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن اپنے خطبہ میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا؛....پھر فرمایا : ’’....اور میں اپنے بعد کسی چیز کو اتنا اہم نہیں سمجھتا جتنا اہم میرے نزدیک کلالہ ہے اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا کہ کلالہ کے بارے میں پوچھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چیز میں اتنی سختی نہیں فرمائی جتنی کہ اس مسئلہ میں ۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک میرے سینے میں ماری پھر فرمایا: ’’ اے عمر! کیا تجھے وہ آیت کافی نہیں جو گرمیوں کے موسم میں سورت النساء کے آخر میں نازل ہوئی: ﴿ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ ﴾ [النساء: ۱۷۶] ’’وہ آپ سے حکم دریافت کرتے ہیں ، کہہ دو: اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے ۔‘‘ اگر میں زندہ رہا تو کلالہ کے بارے میں ایسا فیصلہ کروں گا جس کے متعلق ہر آدمی جس نے قرآن پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا....‘‘ [1] اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مسئلہ کلالہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عدم معرفت سوئے فہم یا قصور علم کی وجہ سے نہ تھی۔ بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ چاہتے تھے کہ آپ کو اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کو نصوص
Flag Counter