Maktaba Wahhabi

310 - 406
یہاں پر مطلوب ہے۔ اگریہ کام بدعت ہوتا تو اصحاب کرام رضی اللہ عنہم اس پر کبھی خاموش نہ رہتے اور نہ کبھی اس پر موافقت کا اظہار کرتے۔ پھریہ بھی جان لینا چاہیے کہ امامیہ نے اپنی اسناد سے حضرت ابو جعفرسے روایت کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخر ی جمعہ میں لوگوں میں خطبہ دیا، اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کی، پھر فرمایا: اے لوگو! تم پر ایسا مہینہ سایہ فگن ہے جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، یہ رمضان کا مہینہ ہے۔ اس کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کیے ہیں اور اس کی ایک رات میں نفل نماز کے لیے قیام دوسرے مہینوں کی ستر راتوں کے قیام کے برابر ہے۔‘‘[1] حضرت ابو عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:’’جب رمضان کا مہینہ آجاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ نمازیں پڑھا کرتے۔ میں بھی زیادہ پڑھتا ہوں تم بھی زیادہ پڑھا کرو۔‘‘[2] رمضان میں زیادہ نماز پڑھنے کی بابت یہ صریح نص ہے۔ بلکہ امام جعفر خود بھی زیادہ نماز پڑھا کرتے، اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے۔ محمدبن یحییٰ سے روایت ہے کہا کہ: میں ابو عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، آپ سے سوال کیا گیا: کیا رمضان کے مہینہ میں نفل نماز زیادہ پڑھی جاسکتی ہے؟ تو آپ نے فرمایا:’’ ہاں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازعشاء کے بعد اپنے مصلیٰ پر نماز پڑھا کرتے اوربہت زیادہ پڑھا کرتے اور لوگ آپ کے پیچھے جمع ہو جاتے تاکہ آپ کی نماز کی اقتدا میں نماز پڑھ سکیں ۔جب آپ کے پیچھے یہ تعداد بہت زیادہ ہوگئی، تو آپ نے انھیں چھوڑ دیا، اور اپنے گھر میں داخل ہوگئے اور ایسا آپ نے کئی بار کیاتھا۔‘‘[3] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ماہ رمضان میں زیادہ نماز پڑھا کرتے تھے۔ یہ نماز عشاء کے بعد پڑھتے۔ لوگ بھی آپ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے۔ کبھی کبھار آپ انھیں چھوڑ کر گھر میں داخل ہو جاتے۔ پھر آپ باہر تشریف لاتے اور صحابہ بھی آکر آپ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے۔ آپ پھر انہیں چھوڑ کر گھر میں داخل ہو جاتے۔ نیز آپ فرماتے ہیں ۔ رمضان کے علاوہ کسی دوسرے مہینہ میں عشاء کے بعد کوئی نماز نہ پڑھا کرتے تھے۔[4] ایک مجلس کی تین طلاق کی بدعت: جواب:.... حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بدعت ایجاد نہیں کی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہر گز بدعت ایجاد کرنے والے نہیں تھے۔ بلکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کوئی ایک بھی بدعتی نہیں تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فیصلہ سیاست
Flag Counter