Maktaba Wahhabi

311 - 406
شریعت سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ تشریع سے۔ ان دنوں کے مابین فرق ہے۔ تشریع:.... ایسا معاملہ ایجاد کرنا جو پہلے سے شریعت اسلام میں موجود نہ ہو۔ جبکہ شرعی سیاست یہ ہے کہ کسی شروع معاملہ میں لوگوں کو سنجیدگی اورپختہ عزم کے ساتھ ایک ہی راہ پر ڈال دینا۔ یہ بات بھی شرعی سیاست سے تعلق رکھتی تھی کہ لوگوں میں تین طلاق کے فیصلہ کو نافذ کیا جائے، یعنی انہیں تین ہی تصور کیا جائے۔ یہ شریعت سازی نہیں ۔ شریعت سازی تو تب ہوتی جب کوئی ان تین طلاقوں کے ساتھ ایک چوتھی طلاق بھی زیادہ کر دی جاتی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسی رائے کے قائل تھے۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے دو سال تک تین طلاق ایک ہی شمار کی جاتی تھیں سو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ لوگو اس حکم میں جو انہیں مہلت دی گئی تھی جلدی شروع کر دی ہے ، لہٰذا اگر ہم تین ہی نافذ کردیں تو مناسب ہوگا چنانچہ انہوں نے تین طلاق ہی واقعہ ہوجانے کا حکم دے دیا۔‘‘ (رواہ مسلم) اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کی موافقت کی، صحابہ اس وقت کثرت کے ساتھ تھے۔ الصلاۃ خیر من النوم کا اذان میں اضافہ: معترض کہتے ہیں کہ پھر آپ لوگ اس کی بدعت کو کیوں قبول کرتے ہو، جو کہ اس نے جملہ ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ اذان میں داخل کیا اسے کس نے یہ حق دیا کہ نصوص نبوی اور وحی الٰہی کے مقابلہ میں اضافہ کرے۔ جواب:.... یہ قول ’’الصلاۃ خیرمن النوم‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مخترعات میں سے نہیں ، بلکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ثابت شدہ سنت ہے، حضرت ابو محذورۃ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے وہ کہتے ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا :’’ مجھے اذان کا طریقہ سکھا دیجئے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر آگے کی جانب ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ’’ پہلے بآواز بلند اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر کہو پھر آہستہ سے کہو: اشھد ان لا اِلہ اِلا اللّٰہ اشھد ان لا اِلہ اِلا اللّٰہ اورپھر کہو: اشھد ان محمدا رسول اللّٰہ اشھد ان محمدا رسول اللّٰہ اور پھر بلند آواز سے دونوں کلمے دہراؤ کہو: اشھد ان لا اِلہ اِلا اللّٰہ اشھد ان لا اِلہ اِلا اللّٰہ۔ اشھد ان محمدا رسول اللّٰہ اشھد ان محمدا رسول اللّٰہ اورپھرکہو: حی علی الصلوٰۃ حی علی الصلوٰۃ ؛ حی علی الفلاحِ حی علی الفلاح اور
Flag Counter