Maktaba Wahhabi

411 - 406
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے متعلق اہم معلومات حدیث کی نواہم ترین کتابوں (صحیح بخاری، مسلم، سنن ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، مؤطا امام مالک، مسند احمد اور دارمی )میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات تلاش کرنے والا دیکھے گا کہ آپ کی اکثر روایات میں دوسرے صحابہ بھی ہر حدیث میں آپ کے ساتھ شریک ہیں سوائے آٹھ احادیث کے، کیا آپ کو اس بات کا یقین آسکتا ہے؟ وہ آٹھ روایات یہ ہیں : ۱۔آدمی کی گائے پر سواری کی روایت[1] ۲۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سورت زلزال کی قرأت[2] ۳۔أتدرون من المفلس.... [3] ۴۔أول من یدعیٰ یوم القیامۃ [4] ۵۔اظلکم شہر کم[5] ۶۔أعذر اللّٰہ إلی أمري.... [6] ۷۔أقرب مایکون العبد .... [7] ۸۔بینما أیوب یغتسل.... [8] آخر میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فضائل اہل بیت میں مروی چند روایات کا ذکر کرتے ہیں ۔ کیونکہ آپ پر اہل بیت سے عداوت اور ان کے فضائل چھپانے کی تہمت لگائی جاتی ہے۔ ۱۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن فرمایا: (( لأعطین الرایۃ غداً رجلاً یحب اللّٰه و رسولہ و یحبہ اللّٰه و رسولہ ۔)) [9] ’’ کل میں یہ جھنڈا ایسے آدمی کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے ‘ اور اللہ اوراس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں پر فتح دیں گے۔
Flag Counter