Maktaba Wahhabi

28 - 90
1 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل تمام اہل السنۃ والجماعۃ کا اتفاق ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سب سے افضل صحابی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں،آپ کے بعض فضائل مختصراً کچھ یوں ہیں۔ ٭ آپ رضی اللہ عنہ نے آزاد لوگوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا،اور پھر اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔[البخاری:۳۶۶۰] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: (إِنَّ اللّٰہَ بَعَثَنِیْ إِلَیْکُمْ فَقُلْتُمْ:کَذَبْتَ،وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ:صَدَقَ،وَوَاسَانِیْ بِنَفْسِہٖ وَمَالِہٖ،فَہَلْ أَنْتُمْ تَارِکُوْ لِیْ صَاحِبِیْ؟) ’’مجھے اللہ تعالی نے نبی بنا کر بھیجا تو تم نے مجھے جھٹلا دیا،جبکہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے میری تصدیق کی اور اپنے نفس اور مال کے ساتھ میری ہمدردی کی،تو کیا تم میرے ساتھی کو میری خاطر چھوڑ سکتے ہو؟’‘[البخاری:۳۶۶۱] اورحضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(إِنَّ أَمَنَّ النَّاسِ عَلَیَّ فِیْ صُحْبَتِہٖ وَمَالِہٖ أَبُو بَکْرٍ،وَلَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِیْلاً غَیْرَ رَبِّیْ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَکْرٍ،وَلٰکِنْ أُخُوَّۃُ الْإِسْلاَمِ وَمَوَدَّتُہُ،لاَ یَبْقَیَنَّ فِی الْمَسْجِدِ بَابٌ إِلاَّ سُدَّ إِلاَّ بَابُ أَبِیْ
Flag Counter