Maktaba Wahhabi

33 - 90
2 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل تمام اہل السنۃ والجماعۃ اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں اور وہی ان کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے،ان کے چند فضائل یہ ہیں: ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ذریعے اسلام کو غلبہ دینے کی دعا کرتے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا یوں فرمائی:(اَللّٰہُمَّ أَعِزَّ الإِْسْلاَمَ بِأَحَبِّ ہَذَیْنِ الرَّجُلَیْنِ إِلَیْکَ بِأَبِیْ جَہْلٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ)وَکَانَ أَحَبَّہُمَا إِلَیْہِ عُمَرُ۔ ’’اے اللہ ! ابو جہل اور عمر بن خطاب میں سے جو آپ کو زیادہ محبوب ہو اس کے ذریعے اسلام کو غلبہ عطا فرما۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں میں سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ زیادہ محبوب تھے۔[ترمذی:۳۶۸۱،۳۶۸۳ باسنا د حسن] ٭ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان طاقتور ہو گئے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:(مَا زِلْنَا أَعِزَّۃً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ) ’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب سے اسلام قبول کیا تب سے ہم طاقتور ہو
Flag Counter