Maktaba Wahhabi

37 - 90
3 حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل اہل السنۃ والجماعۃ بالاتفاق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں اور وہی مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ تھے۔آپ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یکے بعد دیگرے اپنی دو صاحبزادیوں کا نکاح ان سے کیا تھا۔اسی لئے آپ رضی اللہ عنہ کو ’’ذو النورین‘‘کہا جاتا تھا،آپ کے کچھ دیگر فضائل یوں ہیں: ٭ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے اس کے دروازے پر رہنے کا حکم دیا،چنانچہ ایک شخص آیا اور اس نے اندر داخل ہونے کی اجازت طلب کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اجازت دے دو اور اسے جنت کی بشارت بھی سنا دو۔‘‘ میں نے دیکھا تو وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے۔ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے بھی اندر داخل ہونے کی اجازت طلب کی،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اجازت دے دو اور اسے بھی جنت کی بشارت
Flag Counter