Maktaba Wahhabi

53 - 90
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی تھیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے شدید محبت تھی اور اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کئی بشارتیں سنائیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج آپ کے پاس بیٹھی تھیں،ان میں سے کوئی ایک بھی(اپنے گھر کو)نہیں گئی تھی کہ اسی دوران حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا چلتے ہوئے آئیں اور ان کی چال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال سے بہت زیادہ ملتی جلتی تھی،آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انھیں دیکھا تو فرمایا:(مَرْحَبًا بِابْنَتِیْ)’’میری بیٹی ! خوش آمدید‘‘پھر انھیں اپنی دائیں(یا بائیں)جانب بٹھا دیا،اس کے بعد ان سے سرگوشی کے انداز میں کوئی بات کی جس سے وہ بہت زیادہ رونے لگ گئیں،چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی اور گھبراہٹ کو دیکھا تو دوبارہ سرگوشی کی جس سے وہ ہنسنے لگیں۔ بعد ازاں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے تو میں نے کہا: تمھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کہا تھا؟ انھوں نے کہا:میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز فاش کرنے والی نہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو
Flag Counter