Maktaba Wahhabi

56 - 90
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل 1 نوجوانانِ جنت کے سردار حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِنَّ ہٰذَا مَلَکٌ لَمْ یَنْزِلِ الْأَرْضَ قَطُّ قَبْلَ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ،اِسْتَأْذَنَ رَبَّہُ أَنْ یُسَلِّمَ عَلَیَّ وَیُبَشِّرَنِیْ بِأَنَّ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃُ نِسَائِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ وَأَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ سَیِّدَا شَبَابِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ) ’’بے شک یہ فرشتہ آج رات زمین پر نازل ہوا اور اس سے پہلے یہ کبھی زمین پر نہیں آیا تھا،اس نے اللہ تعالی سے مجھ سے ملاقات کرنے کی اجازت طلب کی،تو اللہ تعالی نے اسے میرے لئے یہ خوشخبری دے کر بھیجا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہونگی،اور حسن و حسین(رضی اللہ عنہما)جنت کے نوجوانوں کے سردار ہونگے۔‘‘[الترمذی:۳۷۸۱ وصححہ الألبانی] 2 دو پیارے پیارے پھول حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیاکہ حالتِ احرام میں اگر کوئی آدمی ایک مکھی کو مار دے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے کہا:اہلِ عراق مکھی کے بارے میں سوال کرتے ہیں حالانکہ وہ تو نواسۂ رسولصلی اللہ علیہ وسلم کے قاتل ہیں ! اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:
Flag Counter