Maktaba Wahhabi

67 - 90
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین پیار ومحبت جہاں تک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین تعلقات کا سوال ہے تو وہ بھی نہایت شاندار تھے اور ان کے درمیان بھی پیارومحبت پر مبنی مراسم تھے۔اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اہل بیت کے فضائل میں متعدد احادیث روایت کی ہیں،مثلا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت میں وہ حدیث جسے ہم ان کے فضائل کے ضمن میں ذکر کر چکے ہیں اور جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام ازواج مطہرات(رضی اللّٰهُ عنہن)کی موجودگی میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے کان میں سرگوشی کے انداز میں دو باتیں کیں جن کی بناء پر وہ پہلے روئیں اور بعد میں ہنس دیں،پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے ان دو باتوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے انھیں آگاہ کردیا۔ اسی طرح ان کی روایات میں سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا شکل وصورت،صفات عالیہ اور حسن اخلاق میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی تھیں۔یہ روایت بھی ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔ تو یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت
Flag Counter