Maktaba Wahhabi

70 - 90
اہل بیت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین رشتے حضرات اہل بیت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین پیار و محبت پر مبنی گہرے تعلقات تھے،اسی لئے ان کے آپس میں کئی شادیاں ہوئیں جن میں سے چند اہم شادیاں درج ذیل ہیں: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے درمیان شادیاں: خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں سے دو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے اور دو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے۔ پہلے دو خلفاء حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے،ان کی صاحبزادیاں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں اور امہات المومنین رضی اللّٰهُ عنہن میں شامل ہو گئیں۔ تیسر ے اور چوتھے خلفاء حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے،اول الذکر سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لخت جگر حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور پھر ان کی وفات کے بعد حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نکاح کیا،اور ثانی الذکر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا
Flag Counter