Maktaba Wahhabi

84 - 90
ہوں،پھر اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کر دی:(ترجمہ:اور وہ لوگ جو اللہ کے راستے میں شہید ہو گئے انہیں آپ مردہ نہ سمجھیں،وہ تو زندہ ہیں اور انہیں اپنے رب کے ہاں رزق دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔الخ [ابوداؤد:کتاب الجہاد،باب فی فضل الشہادۃ،حدیث:۲۵۲۰،مسند احمد،حدیث:۲۳۸۴،حسّنہ الألبانی فی صحیح أبوداؤد:برقم:۲۱۹۹] بیعت ِ رضوان میں شریک ہونے والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل اﷲ رب العزت نے سورۃ الفتح کی متعدد آیات میں ان صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی مدح وستائش کی ہے جو حدیبیہ کے مقام پر بیعتِ رضوان میں شریک ہوئے اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِہِمْ فَاَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ عَلَیْہِمْ وَاَثَابَہُمْ فَتْحًا قَرِیْبًا ٭ وَمَغَانِمَ کَثِیْرَۃً یَّاْخُذُوْنَہَا وَکَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَکِیْمًا﴾[الفتح:۱۸۔۱۹] ترجمہ:’’یقینا اﷲ تعالیٰ ان مومنوں سے خوش ہوگیا جو درخت تلے آپ سے بیعت کررہے تھے،ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کرلیا۔
Flag Counter