Maktaba Wahhabi

87 - 90
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ قارئین محترم ! آپ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب کے متعلق قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ کو ملاحظہ فرمایا،اب یہ بھی جان لیجئے کہ اس قدر عظیم فضائل ومناقب والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق ہمارا عقیدہ کیا ہونا چاہئے۔اور ان کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ کیاتھا؟ 1 صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا اور ان کے لئے دعا کرنا اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا واجب،ان کے لئے دعا کرنا لازم اور ان سے بغض رکھنا حرام ہے،کیونکہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نوازا اور انہیں نصرتِ دین کی خاطر آپ کے ساتھ جہاد کے لئے منتخب فرمایا۔سورۃ الحشر میں اﷲ تعالیٰ نے مہاجرین وانصار کا تذکرہ کرنے کے بعد فرمایا ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ جَآئُ وْا مِنْ بَعْدِہِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِیْنَ آمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ
Flag Counter